ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔پی بی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 فروری کے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کیا۔اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا۔پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں عبدالصمد داد، اعظم فاروق، دانش اے لاکھانی، محمد علی آر حبیب، محمد علی ٹبہ، محمد عارف حبیب، رضوان دیوان، سائرہ اعوان ملک، سمیر چنائے، سید حیدر علی، تیمور داد، یوسف حسین، زید بشیر اور ڈاکٹر زیلاف منیر کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی مدت 3 سال ہوگی۔

ڈاکٹر زیلاف منیر انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ہیں۔ اِس حیثیت میں ڈاکٹر زیلاف نے مقامی صنعت اور جدت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک میں مختلف صنعتوں کے اجتماعی مفادات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہونے پر ڈاکٹر زیلاف کا کہنا تھا کہ ایسے نازک معاشی دور میں پاکستان بزنس کونسل کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور کونسک ہمیشہ ایسی پالیسیوں کی وکالت میں پیش پیش رہی ہے جو پائیدار کاروباری ترقی، برآمدات میں اضافے اور پاکستان کی صنعتی و مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اِن مقاصد کے حصول کے لیے کاروباری رہنماں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں تاکہ پاکستان کے اقتصادی مستقبل کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔خیال رہے کہ پاکستان بزنس کونسل ایک وسیع الشعبہ کاروباری وکالت کا ادارہ ہے جو قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں سمیت نجی شعبے کی 100 سے زائد معروف کمپنیوں پر مشتمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان بزنس کونسل کی

پڑھیں:

پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں،  جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے

اس پر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے جب پی ٹی آئی کاموقف جاننا چاہا تو  نعیم حیدر پنجوتھا نے جواب دیا کہ  جو پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں، بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کو یہ کہنا پڑا ہے۔؎

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
  • کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل خاتون باکسر عالیہ سومرو ملاقات کررہی ہیں
  • مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی  پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات