ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ’سنگین جرم‘ ہے جو ناکام ہوگا، احمد الشارع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ایک سنگین جرم ہے جو بالآخر ناکام ہو جائے گا۔
حیات تحریر الشام گروپ کے سربراہ اور شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے ایک برطانوی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی اور بہت سے ممالک نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سب ناکام رہے ہیں۔
احمد الشارع کا کہنا تھا کہ غزہ تنازعے کو 80 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں جبکہ جو لوگ گئے انہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوا۔
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم غزہ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک بنائیں گے اور میرے منصوبے کو مستقبل کی سرمایہ کاری کے طور پر سمجھیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو پہلی بار اپنے غزہ سے متعلق پلان کا اعلان کیا تھا جس پر مختلف ممالک کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا اور فلسطینیوں نے منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احمد الشارع
پڑھیں:
پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ویڈیو: پاکستان کا ایسا قبرستان جسے دور دراز سے لگ صرف دیکھنے آتے ہیں، جانیے اس منفرد قبرستان کی کہانی
مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
مزید :