جناح اسپتال کراچی کی 2 خواتین ڈاکٹرز کیخلاف تحقیقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جناح اسپتال کراچی کی 2 خواتین ڈاکٹرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، ان پر ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے خواتین ڈاکٹرز کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن ڈاکٹر شائستہ حبیب اللّٰہ معاملے کی تحقیقات کریں گی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال عدیل سمو اُن کے معاون ہوں گے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں خواتین ڈاکٹرز کی جانب سے ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنےکے معاملے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ پھر شروع
محکمہ موسمیات نے 27 جولائی بروز اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ماہرین کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محکمہ موسمیات مون سون