پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قیام امن کیلئے امریکی صدر کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں: محسن نقوی

---فائل فوٹو 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔

امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قیام امن کیلئے امریکی صدر کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں: محسن نقوی
  • امید ہے ڈونلد ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، محسن نقوی
  • امید ہے ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے: محسن نقوی
  • امید ہے امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے: محسن نقوی
  • محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں ؟ بڑی خبر آگئی
  • محرم الحرام میں اشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، محسن نقوی
  • منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں: محسن نقوی
  • نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے: محسن نقوی
  • پہلی ہی بارش میں اسلام آباد کا انڈرپاس بیٹھ گیا، ’کوئی تو محسن نقوی سے حساب مانگے‘
  • اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ