قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو اپنے سے الگ رکھو، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو اس معاملہ میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے اِس طرح زیادہ متوقع ہے کہ اْن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی، اور جو کچھ بھی تم اْن کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے، اور اللہ علیم و حلیم ہے۔ اس کے بعد تمہارے لیے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں، اور نہ اس کی اجازت ہے کہ ان کی جگہ اور بیویاں لے آؤ خواہ اْن کا حسن تمہیں کتنا ہی پسند ہو، البتہ لونڈیوں کی تمہیں اجازت ہے اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔ (سورۃ الاحزاب:51تا52)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدگمانی سے دور رہو کیونکہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے، دوسروں کے ظاہری عیب تلاش کرو نہ دوسروں کے باطنی عیب ڈھونڈو، مال و دولت میں ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت نہ کرو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو، اور اللہ کے ایسے بندے بن کر رہو جو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
(صحیح مسلم)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا، کیشو مہاراج سیریز سے باہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرارے: جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن معرکے سے قبل ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا، جب عبوری کپتان اور تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج گروئن انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کرتے ہوئے بائیں گروئن میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد طبی معائنے کی غرض سے وہ فوری طور پر جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیشو مہاراج کی انجری کی نوعیت کا مکمل جائزہ وطن واپسی پر لیا جائے گا، مہاراج کی غیر موجودگی میں آل راؤنڈر ویان ملڈر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قیادت سونپ دی گئی ہے، جو اتوار سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کی ٹیم انتظامیہ نے سینیورن متھوسامی کو اسکواڈ میں کیشو مہاراج کے متبادل کے طور پر شامل کر لیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے سیریز کے درمیان تیز گیند باز لنگی نگیدی کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یہ اقدام ان نوجوان فاسٹ بولرز کو مزید مواقع دینے کے لیے کیا گیا ہے، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوئنز اسپورٹس کلب میں 328 رنز سے فتح حاصل کی تھی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔