تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بقول میڈیا رپورٹس پارٹی رہنماؤں کو شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے بدھ کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور شیر افضل مروت سے گفتگو کرکے معاملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
شیر افضل مروت نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی حلقے لکی مروت میں موجود ہیں اور ان کو پارٹی سے نکال دیے جانے کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی رہنما نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور پارٹی چیئرمین سے گزارش کریں گے کہ وہ واضح کریں کہ آیا عمران خان نے ایسی کوئی ہدایت جاری کی بھی ہے یا نہیں۔
’عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ بات کی تو تھی، بیرسٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان سے بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے سینیٹر علی ظفر نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کی اور بیرسٹر گوہر کی آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دیگر سیاسی امور تو زیر بحث آئے تاہم شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت ان کے سامنے نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیے: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ البتہ شیر افضل مرمت کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ساتھ عمران خان کی کوئی گفتگو ہو تو رہی تھی۔
بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا انہیں علم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا، شوکاز نوٹس کا جواب جمع
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ایسی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کوئی بھی ہدایت آتی ہے تو اس پر فوری عمل کیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت شیر افضل مروت برطرف عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت شیر افضل مروت برطرف شیر افضل مروت کو اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو پارٹی سے حوالے سے علی ظفر کہا کہ
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر 17 ستمبر 2025 کو ریاض میں ہونے والے دستخطوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات کی تجدید ہے، جو اسلامی اخوت، مشترکہ تزویراتی مفادات اور دیرینہ باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کا فروغ دوطرفہ اور علاقائی سلامتی و استحکام پر مثبت اثر ڈالے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان ہمیشہ پاکستان کو ایک ایسا ملک تصور کرتے ہیں جو مسلم دنیا کو یکجا کرے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے اور امن کے امکانات کو آگے بڑھائے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی طرف ایک اہم قدم ہے، کیونکہ ہر پاکستانی کے لیے حرمین شریفین کا تقدس اور تحفظ ایمان کا بنیادی جزو ہے۔
پی ٹی آئی نے توقع ظاہر کی کہ SMDA کی مزید تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ پاکستانی عوام مکمل طور پر باخبر رہیں۔
پارٹی نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی عوامی اور حکومتی سطح پر پاکستان کے لیے مستقل حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب بلکہ پورے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں