WE News:
2025-04-25@08:48:56 GMT

بجلی سستی ہوگئی، نیپرا کا نوٹیفکشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بجلی سستی ہوگئی، نیپرا کا نوٹیفکشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔ کےالیکٹرک کے لیے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے سستی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: حکومت کا کمرشل اور گھریلوں صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےالیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کے لیے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی سستی بجلی کی قیمتیں کے الیکٹرک نیپرا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی سستی بجلی کی قیمتیں کے الیکٹرک نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے

پڑھیں:

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی

گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

متعلقہ مضامین

  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • کے۔ الیکٹرک کوEPIC 2025 کیلئے250 سے زائد درخواستیں موصول
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں  کیلیے سرمایہ کاری؛ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ معاہدہ
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟
  • گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول