وزیراعظم کی رمضان میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم نرخوں پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، رمضان میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی ہے، یہ منظوری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر دی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئیں ضرور غور کیا جائے گا۔
اس پالیسی کے تحت مذہبی رواداری کے لیے ڈائیلاگز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایکشن پلان بھی پالیسی کا حصہ ہے، نفرت آمیز مواد اور لٹریچر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، پالیسی کے تحت مختلف فرقہ ورانہ تنازعات کے حل کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔
کابینہ نے ڈاکٹر حسن الامین کو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے مطالعہ پاکستان قائد اعظم یونیورسٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی، ڈاکٹر حسن الامین کی تقرری میرٹ پر شفاف نظام کے تحت کی گئی، طاہرہ رضا کی بطور نان ایگزیکٹو ممبر اسٹیٹ بینک تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ نے لییلہ ایلیاس کلپانہ اور ستونت کور کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں بطور خواتین ممبران تعیناتی کی منظوری دے دی۔
پاکستان اور عراق کے درمیان انکم ٹیکس، کیپیٹل پر ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے کے کنونشن کے ڈرافٹ پر دستخط کی منظوری دینے کے ساتھ ٹیکس چوری اور ٹیکس نادہندگی کے خاتمے کےلیے بھی کنونشن کے ابتدائی ڈرافٹ پر دستخطوں کی منظوری دی۔
کابینہ نے ای سی سی کے 3 فروری 2025 کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کردی، کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی، کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 11 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اشیائے خور و نوش کی کابینہ نے کی منظوری کے اجلاس
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکنگ سے پہلے متعلقہ کمپنی کی لازمی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کی جائے۔
https://mora.gov.pk/SiteImage/Misc/files/Web%20list%2015-9-25(1).pdf
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا
انہوں نے کہا کہ عمرہ پیکج کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے اور کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور حاصل کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج ہی بک کرائیں تاکہ کسی قسم کی شکایات یا مشکلات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
113 مصدقہ عمرہ کمپنیاں عمرہ زائرین وزارت مذہبی امور