کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایرانی قونصل خانہ نے اسلامی انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب ایران کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب نہ صرف ایران کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے، جس نے ایران میں ایک آزاد اور خودمختار معاشرتی نظام کی بنیاد رکھی۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایرانی قوم کو ایک نئی توانائی دی اور انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی جرات دی، جس کے نتیجے میں ایران میں سیاسی، سماجی اور ثقافتی تبدیلیاں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو عالمی پابندیوں اور بہت سی مشکلات کا سامنا رہا، مگر اس کے باوجود ایران نے صنعتی، تعلیمی اور صحت عامہ کے میدان میں کامیابیاں حاصل کیں۔ قونصل جنرل نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انقلاب کے بعد ایران نے ترقی کی نئی راہوں کو اختیار کیا ہے، اور عالمی سطح پر اپنے حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے ایک مضبوط اور خود مختار پوزیشن اختیار کی ہے۔

پاکستان اور ایران کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتہ ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ ایران اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری محبت اور احترام پایا جاتا ہے۔ قونصل جنرل نے پاک ایران دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں دوست ممالک کے قونصل جنرلز، سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات اور دیگر عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ کیک کاٹا، اور بعد ازاں گورنر سندھ نے قونصل جنرل حسن نوریان کو کو گلدستہ پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلامی انقلاب ایران کی قونصل جنرل حسن نوریان ممالک کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ  میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔

واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی 70ویں سالگرہ؛ لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد، 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا
  • وزیراعلیٰ سندھ کا صدرآصف علی زرداری کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام
  • وزیراعلیٰ سندھ کی صدرآصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد
  • ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادتوں کی اطلاعات
  • ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کا انعقاد