کراچی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری کرنا ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ’ مکس زون ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری انگلی بالکل ٹھیک ہے،ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی، مجھے معلوم ہے کہ بولنگ کے دوران میرےآخری اوور اچھے نہیں ہورہے۔

 جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے  ساتھ بحث  کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوران میچ میتھیو سے میدان میں گرما گرمی ہو گئی تھی ،اب ہم اچھے دوست ہیں، پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا تھا، میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا ،بعد میں اس نے سنگل لیا تو مجھے ہٹ کیا،جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا۔

 فاسٹ باؤلر نے کہا کہ گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، کھیل میں اکثر ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں تاہم میچ کے بعد میتھیو اور میری ملاقات ہوئی اور ہم نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور اچھے دوست بن گئے، یہاں کوئی بابر یا شاہین نہیں صرف پاکستان ہے، منفی چیز جب تک ہوگی کہیں بھی ترقی نہیں ہوسکے گی۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا

 پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • پاک افغان تعلقات عمران خان دور میں اچھے تھے، ذبیح اللہ مجاہد
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • تیسرا T-20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا