چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔
چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، سپورٹس کارنیوال میں مختلف کھیلوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی طرح کھیلوں کے میدان میں چین اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات، تعاون اور نئے امکانات کو بخوبی اُجاگر کیا گیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ نے کہا کہ 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں میں بارہ سو سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت چین کی جانب سے کھیلوں کے کامیاب انعقاد کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں متنوع ثقافتوں کے باوجود یہاں کے لوگ یکساں خیالات و احساسات کی ترجمانی کرتے ہیں ۔۔۔
ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے چین کے شہر ہاربن میں کامیاب ایشیائی سرمائی کھیلوں کے انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چین کی تیز رفتار ترقی سے سیکھنا چاہیے جبکہ کھیل کے میدان میں دونوں ممالک کا تعارن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بیجنگ اولمپکس 2008 میں شرکت کرنے والی پاکستان کی سابق اولمپیئن صدف صدیقی نے عوامی جمہوریہ چین کے کھیلوں سے متعلق انتظامات اور کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر خوب روشنی ڈالی۔
اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد اسٹیشن کی ڈائریکٹر مس مسرت نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار پڑھ کر نوجوانوں کا حوصلہ خوب بڑھایا اور چین ۔ پاکستان تعاون کو اجاگر کرنے میں چائنا میڈیا گروپ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
اس دوران چین کے شہر ہاربِن میں جاری ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دلچسپ مناظر کی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں ۔
تقریب میں پِنگ پونگ ، کبڈی ، بیڈمنٹن ، رسہ کشی اور سیک دوڑ کے دلچسپ مقابلے کروائے گئے، جن میں چینی سفارت خانے کا عملہ اور نمل یونیورسٹی کے طلبہ آمنے سامنے دکھائی دئیے ،بالخصوص چین کے قومی کھیل پِنگ پونگ اور پاکستان کے روایتی کھیل کبڈی کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے اور کھلاڑیوں کو خوب داد ملی ، کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے انعامات بھی پیش کیے گئے ۔
شرکاء نے کہا کہ ایسے ایونٹس مستقبل میں بھی کھیلوں کے میدان میں چین – پاکستان تعاون میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں چینی سفارت خانے چینی سفارت خانے کے چائنا میڈیا گروپ پاکستان میں اور پاکستان
پڑھیں:
پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار
پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے نوجوان کرکٹرز آئندہ ماہ دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں مدمقابل ہوں گے۔
اے سی سی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا نام بدل کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز رکھا ہے جو 14 سے 23 نومبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
اس دوران مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے جن میں گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، عمان، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
پاکستان اے اور بھارت اے کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں یو اے ای اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
گروپ اے میں بنگلادیش اے، افغانستان اے، سری لنکا اے اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت گروپ مرحلے میں 16 نومبر کو مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ میں سپر فور مرحلہ نہیں ہوگا لہٰذا پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ دو میچز ہی ممکن ہو سکیں گے۔
The stage is set, the stars are ready ????
From fiery clashes to fresh rivalries ~ it all unfolds in Doha, Qatar! ????????
Here’s your first look at the #DPWorldAsiaCupRisingStars2025 fixtures ????
Who will rise to the top? ????#ACC pic.twitter.com/gze3cb1xmt
ہر گروپ کی دو ابتدائی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں افغانستان نے فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔