2025-07-25@23:51:40 GMT
تلاش کی گنتی: 433

«چینی سفارت خانے کے»:

    آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے میجر جنرل سیدزودا بابوجون عبدالقادر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع، میجر جنرل سید زودا بابوجون عبدالقادر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور باہمی اسٹریٹجک مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال...
    بیجنگ :اس سال چین اور یورپی یونین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے، اور چین یورپی یونین تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر پہنچ گئے ہیں. چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے ملاقات کی، جو  بیجنگ میں چین-یورپی یونین رہنماؤں کے 25 ویں اجلاس کے لئے چین آئے تھے۔شی جن پھنگ نے ملاقات میں  “باہمی احترام  کی بنیاد پر شراکت داری  کو  مضبوط بنایا جائے”، “کھلے تعاون سے تنازعات کو  حل کرنے” اور “کثیر الجہتی پر عمل کرتے ہوئےعالمی قواعد اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے” پر زور دیا ۔ صدر شی کی جانب سے پیش کی جانے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنشان امتیاز (ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا۔جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف نے نائب صدر عوامی جمہوریہ چین ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ بات چیت میں خطے اور دنیا میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں اور...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کے ایک سروے میں 10 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار 895 جواب دہندگان  چین-یورپ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور امکانات کے بارے میں پرامید ہیں، اور یورپی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسٹریٹجک خودمختاری کی پاسداری کریں اور دنیا میں ملٹی پولرائزیشن کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔سروے میں شامل 10 یورپی ممالک میں سے 7 ممالک 50 فیصد سے زیادہ چین کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں اور 25 سے 34 سال کی عمر کے 1۔76 فیصد  جواب دہندگان  نے چین بارے پسندیدگی کا اظہار کیا۔یورپی ممالک  اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے 2۔44 فیصد نے چین...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کی ، جو چین – یورپی یونین کے رہنماؤں کی 25 ویں ملاقات میں شرکت کے لئے چین  آئے ہیں۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ پچاس سالوں میں فریقین کے تبادلوں اور تعاون میں وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور  اہم تجربہ باہمی احترام، اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشترکہ نکات کی تلاش، کھلے تعاون،اور مشترکہ مفادات ہیں۔اور یہ مستقبل میں فریقین کے تعلقات کی ترقی کے لئے  اہم اصول اور سمت بھی ہے جس پر عمل کیا...
    بیجنگ: امریکا طویل عرصے سے اپنی بحری افواج کے ذریعے دنیا میں جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے رکھنے والا واحد ملک تھا، لیکن اب چین نے بھی پہلا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-35 اپنی بحریہ میں شامل کر لیا ہے جو امریکی بحری طاقت کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی (PLAN) نے J-35 فائٹر جیٹس کے دو یونٹ حاصل کر لیے ہیں، جو طیارہ بردار جہازوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں طیارے پرواز کرتے دکھائی دیے، جن کے نمبر 0011 اور 0012 ہیں۔ یہ طیارے چینی نیوی کے موجودہ طیارے J-15B کے ساتھ پرواز کر رہے تھے، اور ان پر بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) یورپی یونین اور چین دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر یورپی کمیشن کی صدر ارزلا فان ڈیئر لائن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا جمعرات کو بیجنگ کے دورے پر پہنچے اور وہ چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کے دوسرے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، لیکن دونوں فریق دیگر مسائل کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی، صنعتی پالیسیوں اور یوکرین میں روس کی جنگ کے حوالے سے جھگڑتے بھی رہے ہیں۔ برسلز نے جمعرات کے روز کی بات چیت کو "ہمارے...
    وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں 7 مرتبہ فاتح نوواک جوکووِچ کو 23 سالہ اطالوی نوجوان یانیجک سینر کے ہاتھوں 6 3، 6 3، 6 4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی 38 سالہ جوکووِچ کی اس شاندار شکست نے سنسنی مچا دی، جب کہ انہوں نے کھلے عام اعتراف کیا کہ عمر اور بدن کی تھکن نے ان کے کھیل پر گہرا اثر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیدھا سادہ، عمر اور جسمانی تھکن ہے، میں ٹینس کے بہترین دور میں نہیں ہوں۔ جوکووِچ نے اپنی 2025ء سیزن...
    چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز کوا لا لمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا...
    عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی ماحول میں ھوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شہری سطح پر روابط استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک کو امریکہ مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنا نے اور ان پر 10 فیصد نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں چین کی رائے کے بارے میں سوال کیا گیا ۔ پیر کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے اس سوال پر کہا کہ برکس میکانزم ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد کھلے پن، شمولیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرنا ، بلاک محاذ آرائی میں ملوث نہ ہو نا اور کسی بھی ملک کو نشانہ نہ بنانا ہے۔ترجمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیری نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہوتی ہے بلکہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا خزانہ بھی ہے،  جدید طبی تحقیقات اور طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ چیری طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور ضدِ سوزش،چیری میں اینتھوکیاننز، پولی فینولز اور وٹامن سی و بیٹا،کیروٹین جیسی مقدار ہوتی ہے جو خلیات کو oxidative stress اور سوزشی عمل سے بچاتی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کےمطابق طبی ڈائٹیشینز  ماہرنے چیر ی کوسوزش سے لڑنے والا پھل” قرار دیا ہے جو دل، ذیابیطس اور سرطان جیسے دائمی امراض کا خطرہ کم کرتا ہے ، کھیلوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں چیری کا جوس یا پاوڈر مؤثر ہے ۔طبی ماہرین کاکہنا تھا کہ  16 میل...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے 1 ارب 70 کروڑ لوگوں کا مستقبل نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے۔ یہ بھی پڑھیے: پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں کو بتائے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے...
    برلن: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے برلن میں جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ چین اور جرمنی کے درمیان سفارتکاری و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کا انعقاد ہوا ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرس نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں چین جرمنی تعلقات کی ترقی پر روشنی ڈالی ہے۔چین جرمنی تعلقات آگے بڑھنے کے اہم تجربات میں باہمی اعتماد ، اختلافات کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کے حصول اور مشترکہ کامیابیاں شامل ہیں۔چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین کی سفارت کاری میں اہم جگہ...
    راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ  تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔   اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔امریکی صدر کا  تجارتی وفد کے ہمراہ  چین کا دورہ کرنے کی...
    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشریات نے ماضی کے سارے ویوورشپ ریکارڈ توڑ دیے۔ لارڈز کے تاریخی میدان میں 11 سے 14 جون تک کھیلا گیا فائنل اسٹار اسپورٹس نیٹورک پر انڈیا کے بغیر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیسٹ بن گیا۔ آفیشل اعداد و شمار کے مطابق ٹی وی پر فائنل کے 2.94 ارب منٹ دیکھے گئے جبکہ بھارت میں یہ فائنل 4 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو 22 کروڑ 50 لاکھ افراد نے دیکھا۔ یہ تعداد 2023 میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلے...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز          )ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر وکٹر GAO نے کہا کہ چین اور امریکہ کو چین،امریکہ تعلقات کی بنیاد رکھنے پر ہمیشہ پاکستان کا شکرگزار رہنا چاہیے، جو کہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے کھیل کو تبدیل کرنے والے واقعات میں سے ایک ہے۔ وہ ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار کو ثالثی کی روشن مثال سمجھتے ہیں۔ پاکستان نے مکمل طور پر مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممالک کو اکٹھا کرکے انسانیت کی بہترین خدمت کی ہے جس سے ترقی اور امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ان کا خیال تھا کہ چین امریکہ تعلقات نے عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے پیر کے روز کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس کا دیرینہ سرحدی تنازع “پیچیدہ” نوعیت کا ہے اور اس کے حل میں وقت لگے گا، تاہم بیجنگ اس معاملے پر سفارتی رابطوں کے موجودہ میکنزمز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی، جہاں وہ حالیہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل دے رہی تھیں۔ راج ناتھ سنگھ نے ایک منظم روڈ میپ کے ذریعے کشیدگی میں کمی اور مستقل سرحدی حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ماؤ ننگ نے کہا “سرحدی معاملہ پیچیدہ ہے اور اس کو حل کرنے میں...
    بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کردی ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلپائن میں بعض چین مخالف سیاست دانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چین سے متعلق معاملات میں بدنیتی پر مبنی الفاظ اور افعال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے چین کے مفادات اور چین فلپائن تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی حکومت قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر چین سے متعلق معاملات میں برا رویہ اپنانے پر ان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں چائنیز...
    کراچی: پاکستان نے مالدیپ کو 39-49 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا، سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ  جاپان سے ہوگا، جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے  چیمپیئن شپ کے پول بی کے اپنے پانچویں اور  آخری میچ  میں بھی فتح حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو39 کے مقابلے میں 49 گول سے مات دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔  پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست پاکستان کاسیمی فائنل میں پول بی ہی میں چوتھی پوزیشن پانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمر جنسی نالہ صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری۔حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔چیئرمین محمد یوسف نے بارش کے پانی کی نکاسی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نالوں میں کچرے اور پانی کی رکاوٹ کو دیکھ کر فوری طور پر صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کیے اور اپنی نگرانی میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرایا۔ انہوں نے مین روڈز، جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اہم راستے جلوسوں...
    اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت امر یکہ نے بین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تر جمان بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ نے اس سال اپریل سے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد “مساوی محصولات” عائد کیے ، جو یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے، اور اس نے کثیر الجہتی تجارتی نظام اور معمول کےبین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چین نے ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ صرف اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم...
    ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔ حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔   معروف کمپنی ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینٹ میں مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پے درپے دو جنگوں کے تناظر میں پاکستان کا موقف واضح کرنے اور ایک متوازن بیانیہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار کی قیادت میں دفترِ خارجہ نے انتہائی شاندار کرداراداکیا ہے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی امورِ خارجہ کے اجلاس میںانہوں نے کمیٹی کے ا رکان شیری رحمان اور مصدق ملک کی خدمات کو سراہا ۔مختلف ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سیکرٹری امور ِ خارجہ نے کہا ہماری تمام تر کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام پر مرکوز ہیں اور پاکستان اس سلسلے میں مختلف ممالک...
    بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
    شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اجلاس...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، اطالوی وزارت ثقافت ، اطالوی میوزیم آف ہیومن سولائزیشن ، اطالوی اکیڈمی آف فائن آرٹس آف روم ، اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن اور اٹلی کی لازیو ریجنل کونسل کے مشترکہ زیراہتمام “چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منانے کے لئے خصوصی آرٹ نمائش کا” اٹلی میں لینچے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شاندار طریقے سے افتتاح کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اٹلی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ عظیم ممالک ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی...
      بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔ اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
    بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
    بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دیکر ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ جیت لی۔ ملائشیا میں منعقدہ دوسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والا بھارت ٹاپ سیڈ اور پاکستان سیکنڈ سیڈڈ تھا۔ فائنل میں ابھے سنگھ اورویلاوان سنتھیل کمار پر مشتمل بھارتی ٹیم کیخلاف پاکستانی جوڑی عالمی انڈر-23 نور زمان اور سابق قومی چیمپئین ناصر اقبال نے پہلا گیم 9-11 سے جیتا، تاہم فاتح ٹیم نے اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 5- 11 سے اپنے نام کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کو ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ میں محض سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑے گا۔ مزید پڑھیں: ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئین شپ؛ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا قبل ازیں پاکستان نے سیمی...
    بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں کا بیسواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔اسی روز چین کے نائب صدر ہان چینگ نے اجلاس میں شریک غیر ملکی وفود کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ہان چینگ نے کہا کہ افراتفری کی دنیا میں چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کردیرپا سلامتی کے لیے کثیرالجہتی نظام کو برقرار رکھنے، ،باہمی مفادات کے لیے قانون کی حکمرانی پر ثابت قدم رہنے، مشترکہ حکمرانی کےلیے مساوات اور یکجہتی کو جاری رکھنے ،صلاحیتوں کی بہتری کے لیے تعاون کو گہرا کرنے میں کام کرتا رہے گا اور امن و امان کے تحفظ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردارکوبروئے کار لایا جائےگا۔ غیرملکی...
    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سائیڈ لائن پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پہلی بار ملاقات متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک پہلی بار کسی اجلاس میں ایک ساتھ شریک ہورہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کا کوئی بھی اعلیٰ عہدے دار اپنے ہم منصب کا سامنا کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے اسی طرح  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگ بھی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے ہم منصب بھی شرکت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس چین میں ہوگا...
    پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کیدرمیان پہلی ملاقات کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اوربھارت کے وزرائیدفاع کی ممکنہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والی ایس سی اوکے 2 روزہ اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے جو چین پہنچ چکے ہیں جب کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلی سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی پہلی بار ملاقات کا امکان ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ وزرائے دفاع اجلاس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان ممکنہ طور پر ملاقات کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ اجلاس کی میزبانی چین کے وزیر دفاع ایڈمرل دونگ جون کررہے ہیں، اس موقع پر مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سیکیورٹی تناؤ کے تناظر میں عالمی توجہ اس اجلاس پر مرکوز ہے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف...
    ---فائل فوٹو  حال ہی میں پاک بھارت فوجی تنازع کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہو سکتی ہے۔پاکستانی وفد وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوگا جبکہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اپنے وفد کے ہمراہ ایس سی او اجلاس میں آئیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف اجلاس میں میں شرکت کے لیے چین میں ہیں لیکن بھارتی وزیرِ دفاع سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
    جب اسرائیل نے 2 ہفتے قبل ایران پر حملہ کیا تو چین، جو ایران کا پرانا دوست ہے، فوری طور پر متحرک ہوا، مگر صرف بیانات کی حد تک۔ چین نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی، صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر جنگ بندی پر زور دیا، اور چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے بات کی۔ لیکن چین نے ایران کو کسی قسم کی عملی یا فوجی مدد فراہم نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟ چین نے معمول کے مطابق صرف بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی، لیکن کسی قسم کا ہتھیار، مالی امداد یا جنگی تعاون نہیں دیا۔ چین اگرچہ امریکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے مطابق ترک ہم منصب سے رابطہ کیا، اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور اسرائیل سے رابطے میں ہے۔چینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا امید ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی حقیقی ہوگی، فریقین برابری کی سطح پر مذاکرات بحال کریں۔دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو بھی ٹیلیفون کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین حقیقی جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ چین ایران کی قومی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
    چین نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بندی کے بعد ردعمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چین ، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا ۔ برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ جلد از جلد سیاسی حل کی جانب واپس آئیں Post Views: 2
    چینی صدر جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، شی جن پھنگ 3 ستمبر کی صبح، جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایک اہم خطاب کریں گے۔3 ستمبر کو بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ شی جن پھنگ فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے ۔ روزانہ...
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہو چکا ہے۔ خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کی...
    اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہوچکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے حالیہ فضائی حملوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروائی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے "ہمیشہ یاد رکھے جانے والے نتائج" ہوں گے۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا: "امریکہ، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے ایران کی پرامن نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور NPT کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ آج صبح کے واقعات ناقابلِ برداشت، غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ہیں، اور دنیا بھر کے تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایک بار جارحیت بند ہو جائے تو اس کے بعد ایران ایک بار پھر مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے والے کا سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر احتساب ہونا چاہئے، ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔عباس عراقچی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتا رہے گا، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔اس سے...
    اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی درخواست پر اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا ایک بار پھر  انعقاد کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مختلف فریقوں سے ” امن کو موقع دینے ” کی اپیل کی اور متعدد ممالک کے مندوبین نے فوری طور پر فائر بندی اور ایران کے ایٹمی مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید اروانی نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جوہری توانائی ایجنسی سے جلد ہی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر...
    فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز کیخلاف سخت اقدامات متعارف کرا دیے، جس میں ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے کا اختیار مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ایف بی آر کو زبردستی رجسٹریشن کا اختیار مل گیا۔ وفاقی حکومت نے فنانس بل دو ہزارپچیس کےتحت نان فائلرزکیخلاف سخت اقدامات متعارف کرا دیے، نئے قوانین کے مطابق ایف بی آر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ سیلزٹیکس کے اہل مگر غیر رجسٹرڈ افراد کو زبردستی رجسٹر کرے، کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اختیار ہوگا کہ وہ غیر رجسٹرڈ افراد کے بینک اکاؤنٹس بند کروا سکے، جو رجسٹریشن کے بعد ہی بحال کیے جائیں گے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک یا دو کپ کافی پینا آپ کی زندگی کو صحت مندانہ انداز میں بڑھا سکتا ہے — لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں زیادہ کریم یا چینی نہ ملائی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:ادھیڑ عمری میں کافی پینے والوں کے لیے اچھی خبر تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معتدل مقدار میں کیفینیٹڈ کافی (یعنی 1–3 کپ روزانہ) سے خاص طور پر دل کے امراض کی وجہ سے مرنے کے خطرے میں کمی آتی ہے۔ شریانوں کے تحفظ اور عمومی حفاظت میں بھی یہ فائدہ واضح ہوا، مگر یہ فائدہ تب اپنا رنگ دکھاتا ہے جب کافی کو کالے رنگ یا بہت کم چینی و فیٹی اجزاء کے ساتھ پیا جائے۔ ...
    اسلام آباد: بیرون ملک سفارتی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کل رات 9 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے استقبال کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی واپسی پر کراچی اور اسلام آباد میں پارٹی کے اجلاس ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کو حکومت سے بجٹ مذاکرات پر بریف کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے اسلام آباد بھی آئیں گے جہاں قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں...
    TEHRAN/ WASHINGTON: اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف کے درمیان کئی مرتبہ ٹیلی فون پر براہ راست رابطہ ہوا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تین سفارت کاروں نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان کئی مرتبہ رابطہ ہوا تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ سفارت کاروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک اسرائیل حملے نہیں روکتا جو 13 جون کو شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رابطوں کے...
    سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے لئے اگر کوئی حقیقی امیدوار ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عالمی سفارتی مشن کے موقع پر پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر سب نے تسلیم کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، برسلز سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے سفارتی وفد کی قیادت میں جاکر جو...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے ایک جامع اور وسیع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں جھینگا فارمنگ، ویلیو چین اسٹیٹس، اور لاہور میں جدید ماڈل فش مارکیٹ کے قیام کے لیے مجموعی طور پر 50 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ محکمہ فشریز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رکھ علی والا میں 3 ہزار ایکڑ رقبے پر جھینگا فارم قائم کیا جائے گا، جس پر ابتدائی طور پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، اس کے ساتھ ہی ہیڈ محمد والا، رکھ علی والا اور شاہ گڑھ میں تین جدید جھینگا ویلیو چین اسٹیٹس بھی بنائی جائیں...
    ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہوگئی۔ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو ایک سخت مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں  شکست ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائشیا میں جاری 23 ویں ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 5 پاکستان کے ناصراقبال کو ہانگ کانگ کے ہنری لیونگ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ پہلا گیم 7-11 اور دوسرا گیم 8-11 سے ہارنے کے بعد  ناصر اقبال نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے اگلے دونوں گیمز  8-11 اور 7-11 سے جیت کر مقابلہ سنسنی خیز بناڈالا۔ تاہم،  ان کے حریف نے فیصلہ کن پانچویں گیم میں 7-11 سے کامیابی پاکر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ عالمی انڈر 23...
    روس اور چین کی ایران پرحملے کی مذمت کی، صدر شی جن پنگ اورروسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو رابطہ ہوا   ، کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا گیا، روسی ترجمان کے مطابق روس اورچین سمجھتے ہیں ایران اسرائیل جنگ اور جوہری تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ، روس پہلے ہی امریکا کو خبردارکرچکا ہے وہ اسرائیلی بمباری کا حصہ نہ بنے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جہاں دونوں صدور نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدارتی دفترکریملین کے حکام نے بتایا ہے کہ روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلی فونک گفتگو...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں صدور نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ میں امریکا کی شمولیت پر چین کا سخت بیان، نتائج کیا ہوں گے؟ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی جوہری پروگرام یا مشرقِ وسطیٰ کی کوئی بھی کشیدہ صورتحال فوجی کارروائی سے حل نہیں کی جا سکتی۔ تمام...
    سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے جائیداد خریداری پر نان فائلرز کے لیے 130 فیصد کی حد کو 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال  نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی،  چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے، 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت...
    ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایف بی آر نے یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ اقدامات نہ لینے کی صورت میں 700ارب کے نئے ٹیکس لگانا پڑتے ہیں۔ سگریٹ،سیمنٹ، پولٹری،مشروبات،کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی نگرانی بڑھائی جارہی ہے۔ ٹوبیکو سیکٹرکی پیداوار اور سیل کو ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم سے مانیٹر کیا جائیگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم سگریٹ کے کارخانوں کی نگرانی ہو گی۔ شوگرسیکٹر میں...
    سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ہونے والے اہم معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    اِسی حوالے سے قطر چیریٹی کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں قطر چیرٹی  کے کنٹری ڈائریکٹر  امین عبد...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تاریخی فتح کے لیے سرگرم جنوبی افریقہ کی کوششوں کو اس وقت دھچکا پہنچا جب کپتان ٹیمبا باؤما اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں فقط ایک رنز کا اضافہ کرکے پیٹ کمنز کی بال پر آؤٹ ہوگئے، تاہم دوسری جانب سینچری اسکورر ایڈم مارکرم کریز پر موجود ہیں۔ زخمی کپتان ٹیمبا باؤما کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد جنوبی افریقی بلے بازوں نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے ہدف کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ جوش ہیزل ووڈ کی جانب سے پھینکا گیا اننگز کا 64واں اوور میڈن رہا، ناقابل شکست 111 رنز بنانے والے اسٹار بلے باز ایڈم مارکرم نے اس اوور میں کوئی رسک نہیں لیا۔ لارڈز کرکٹ...
    پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی  بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، آج ہونے والے FATF اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ FATF فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی،ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ ...
    لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوران بابر اعظم کی کور ڈرائیو ایک بار پھرعالمی سطح پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔انگلش کمنٹیٹراورسابق کپتان ناصر حسین نے لائیو کمنٹری کے دوران آسٹریلوی بیٹرمارنس لیبوشن اورجنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کا تکنیکی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ناصر حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “کور ڈرائیو آنکھوں کے لیے خوبصورت شاٹ ہے اس شاٹ پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم یاد آ جاتے ہیں۔انہوں نے ٹیمبا باوما کی مثال دی جن کی ہینڈ آئی کوآرڈینیشن مثالی تھی جبکہ لیبوشن اور رکلٹن میں یہ کمی دیکھی گئی، یاد رہے...
    آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔ جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ Post Views: 4
    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25 کا تاج پہلی مرتبہ اپنے سر پر سجانے کے  لیے جنوبی افریقہ کو اب محض 69 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آسٹریلیا کے 212 کے جواب میں جنوبی افریقہ کے 43 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ لارڈز کے تاریخی میدان میں دنیائے کرکٹ کے سب سے شاندار مقابلے کے فائنل کے فائنل کے ابتدائی 2 دن جنوبی افریقہ کے لیے اتنے امید افزا ثابت نہیں ہوئے تھے اور لگتا تھا کہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اسے بآسانی پچھاڑ کر دوسری مرتبہ مقابلہ جیتنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلے گا لیکن تیسرے روز جنوبی افریقن ٹیم ایک نئے انداز میں نظر آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 11 کھرب کے وسائل بچیں گے، 8 کھرب سے زیادہ قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہوں گے، پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے،جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کو اولین ترجیح دی ہے‘پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز کے منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرناچاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھائی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں‘ اگر آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک چینی لڑاکا طیارے نے غیر معمولی طور پر جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے گشتی طیارے کے قریب پرواز کرکے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔ جاپانی وزارت نے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ سے ایک چینی جے 15لڑاکا طیارے نے پہلے روز تقریباً 40 منٹ اور دوسرے روز 80 منٹ تک جاپان کے ایک سی پی 3گشتی طیارے کا پیچھا کیا۔ ایک لڑاکا طیارے نے ایسے علاقے میں پرواز کی جو جاپانی گشتی طیارے سے تقریباً 45 میٹر کی دوری پر تھا۔ وزارت دفاع نے چینی لڑاکا طیارے کی 2تصاویر بھی جاری کی ہیں ۔
    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کے فائنل کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن قدرے بہتر کرلی۔ دفاعی چیمپیئن کو دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 144 اسکور کرنے کے بعد 218 رنز کی لیڈ حاصل ہوگئی۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز جم کر نہیں کھیل سکے تھے۔ پہلی مرتبہ چیمپیئن شپ جیتنے کا خواب لیے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے...
    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آٹ ہوگئے جبکہ کینگروز کو 74 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری ہے۔ کھیلا کا دوسرا روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقا...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاک ترکیہ دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سلامتی اور دفاع سمیت باہمی تعاون کے نئے امکانات دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو سینیٹ سی بلاک میں اُن سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر کا اپنے دفتر آمد پر انتہائی گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا...
    سٹی42:  وفاقی وزیر دفاع اور کابینہ کے اہم رکن خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 'مالی فحاشی' قرار دے دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کر دی۔  وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت...
    بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سربیا کی نیشنل اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر راگوش، ازبکستان کے اول نائب وزیراعظم راماتوف اور ایران کے نائب صدر حسین افشین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بدھ کے روز  راگوش سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئےشیانگ نے کہا کہ چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی مسائل کی حمایت کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو گہرا کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی نئی ترقی کا ذریعہ بنانے اور نئے دور...
    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے، جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے میدان میں اترا ہے۔ آسٹریلیا نے 2 برس قبل بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ جنوبی افریقی ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کے بعد مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونین کمیٹی 121،ٹائون میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف آباد کے مکینوں نے عیدالاضحی کے تینوں ایام میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے اور بر وقت الائشیں اٹھانے پر یونین کمیٹی 121 کے چیئرمین سلمان شیروانی اور وائس چیئرمین طارق خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایس 63کے ایم پی اے ریحان راجپوت اورشاہ لطیف آباد ٹائون کے چیئرمین اسامہ حفیظ خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں وہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین سمیت علاقہ کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہے اور شکایات کا بروقت ازالہ کیا ۔ یونین کمیٹی 121، شاہ لطیف آباد ٹائون کے مکینوں نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران اور عملے کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے بل کی سفارشات کو منظور کرلیا جبکہ چیئرمین نے مالیاتی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں آغاز پر سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کرائی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 ایوان میں پیش کیا۔ چئیرمین سینٹ نے مالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کرتے ہوئے بجٹ پر 10 روز میں سفارشات جمع کروانے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں وزیر خزانہ نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 پیش کردیا، جبکہ اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، پی ٹی آئی ارکان نے کسانوں کا قتل نامنظور، مزدوروں کا قتل نامنظور کی نعرے بازی کی، چیئرمین سینیٹ نےمالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کردیا،قائمہ کمیٹی خزانہ 10 روز میں سفارشات تیار کرے گی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سینیٹ اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ کرائی گئی، ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی، دعائے مغفرت قائد ایوان نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی...
    پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو گئی، پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی ویب سائٹ ”بلوم برگ“ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان چین سے چالیس ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے-500 اواکس طیارے اور ایچ کیو-19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا۔ جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارہ چین کی معروف دفاعی کمپنی شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے، اور یہ عالمی سطح پر اس طیارے کی پہلی برآمد ہو گی۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارے ”خاموش قاتل“ کی شہرت رکھتے ہیں اور فضاؤں پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معاہدے کے اعلان کے بعد چینی دفاعی...
    پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا  ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز  میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں  کے دوران بہتر...