کراچی میں زیر تعمیر عمارت کے بلڈر کو بھتے کی پرچی موصول
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے گارڈن میں لیاری ایکسپریس وے کے انٹرچینج کے قریب زیر تعمیر عمارت کے بلڈر کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے گارڈن انٹرچینج کے قریب زیر تعمیرعمارت کے 2 مزدورں کو بھتے کی پرچی دینے اور انھیں فائرنگ سے کرنے میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
گارڈن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتہ خوری ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
گارڈن انٹر چینج کے قریب زیر تعمیر عمارت میں بھتے کی پرچی اور فون نمبر دینے کی فوٹیج منظر عام ہر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان عمارت کے باہر آئے جس میں شلوار قیمص اور سر پر پی کیپ اور ماسک لگایا چوکی دار اندر آیا اور مزدور کو بھتے کی پرچی تھمائی۔
اسی کے ساتھ مسلح شخص نے مزدور کو یرغمال بنایا اور اُسے اندر لے گیا۔ ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی بھی ہوئے۔
گارڈن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 354 سال 2025 بجرم دفعات 384 ، 385 ، 324 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت پلاٹ کے چوکیدار عاشق کی مدعیت میں نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم نے اسے بھتے کی چار پرچیاں دیتے ہوئے دھمکی دی کہ ٹھیکیدار سے بولنا کہ اس نمبر پر رابطہ کرلینا ورنہ انجام بہت برا ہوگا۔
مدعی کے مطابق بھتہ خور نے اس کی کمر پر پستول رکھی ہوئی تھی اور کہا کہ کوئی پیچھے نہیں آئیگا اور کچھ قدم چلنے کے بعد اس نے فائرنگ کر دی جس میں تو بچ گیا لیکن فائرنگ سے سائٹ سپروائزر جمیل اور مزدور جہانگیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
گارڈن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے حوالے کر دیا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمارت کے
پڑھیں:
کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خواجہ اجمیر نگری سے تین انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی گروہ سے نکلا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں چھاپہ مارا تو بھتہ خور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت اویس، شاہد اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ان انکشافات کے مطابق ملزمان تاجروں کی ریکی کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خاندان کی معلومات بھی حاصل کرتے تھے، ملزمان تاجروں کی تمام تر معلومات گروہ کے سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کو دیتے تھے، گرفتار ملزمان تاجروں کو بھتے کے لفافے بھی پہنچاتے تھے، لفافے میں بھتے کی پرچیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تحریر ہوتی تھیں۔ امجد شیخ نے بتایا کہ ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ملزمان پر بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے، پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔