چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی راندھاوا کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹریٹ کا راول ڈیم کے اطراف کوڑا کرکٹ نکانے کیلئے صفائی آپریشن ،راول ڈیم کے اردگرد گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے راول ڈیم کے اطراف واقع ریستورانوں، ہاوسنگ سوسائٹیز اور کمرشل مراکز کو گندگی پھیلانے پر چالان جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سول سوسائٹی اور طلبا کو بھی راول ڈیم صفائی مہم میں شامل کرکے اس مہم کو مزید وسعت دی جائی، سول سوسائٹی اور سکول، کالج و یونیورسٹی کے طلبا صفائی مہم کا حصہ بننے کیلئے 15 اکتوبر صبح سے شام تک حصہ لے سکتے ہیں،اس خصوصی مہم کا حصہ بننے کیلئے ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سے براہ راست واٹس ایپ نمبر 3005357667 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاہ اس مہم میں شامل ہونے کیلئے سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے زریعے بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سول سوسائٹی و طلبا اس صفائی مہم میں شامل ہوکر سی ڈی اے کا ساتھ دیں اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنائیں، یہ مہم گندگی کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور عوام میں شہری ذمہ داری کا جذبہ پروان چڑھانے کے مقصد سے شروع کی جائے گی، ان اقدامات کا مقصد آبی حیات اور اسلام آباد کے قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہے، گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف شکایات کا اندراج سی ڈی اے ہلپ لائن 1334 پر بھی کرواسکتے ہیں،یہ اقدام نہ صرف راول ڈیم کے قدرتی حسن کو بحال رکھنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ شہریوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افغان جھڑپ میں پاک فوج کے 23بہادر جوان شہید اور 29زخمی، 200سے زائد دہشت گرد ہلاک پاک افغان جھڑپ میں پاک فوج کے 23بہادر جوان شہید اور 29زخمی، 200سے زائد دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو ایران کی پاک افغان کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش، دونوں ممالک کو مذاکرات کا مشورہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ مذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کل صبح شروع ہو گی: اعلیٰ عہدیدار حماس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے صفائی مہم کا کا آغاز

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم