چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اگست کے آخر تک 3.3222 ٹریلین امریکی ڈالر رہے، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
بیجنگ ()
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے آخر تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3222 ٹریلین امریکی ڈالر رہے، جو جولائی کے آخر سے 29.9 بلین امریکی ڈالر زیادہ ہیں، اور یہ 0.91 فیصد کا اضافہ ہے۔
اگست 2025 میں، بڑی معیشتوں کی مانیٹری پالیسی کی توقعات اور میکرو اکنامک ڈیٹا کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ آئی جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عمومی طور پر بڑھ گئیں۔ ایکسچینج ریٹ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے اگست میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔حالیہ عرصے میں چین کے معاشی آپریشن نے استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کی اور مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے حمایت فراہم ہوئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2برسوں کے دوران برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ (6.8 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ گوگل کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی پر کی جائے گی۔منگل کے روز گوگل نے والتھم کراس، ایسٹ ہرٹ فورڈشائر میں ایک نیا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا جس کے لیے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔