data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ جسٹس جنید غفار سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں اور ان کی تعیناتی سے کمپٹیشن ٹربیونل کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13 اگست 2025 کو ریٹائر ہو گئے تھے، جنہوں نے اپنے دور میں زیر التوا مقدمات میں50 فیصد تک کمی کی تھی۔ یہ ٹربیونل پاکستان کے کنزیومر پروٹیکشن اور کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔جسٹس جنید غفار کی تعیناتی کے ساتھ ٹربیونل میں مزید توسیع اور سائلین کے مقدمات کی جلد تکمیل کی امید کی جا رہی ہے۔ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر فیض الہی میمن اور عاصم اکرم شامل ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمپٹیشن اپیلٹ جنید غفار

پڑھیں:

سونے کی مارکیٹ سے متعلق کمپٹیشن کمیشن کی ” اسیسمنٹ سٹڈی“ جاری

 وقاص عظیم  :کمپٹیشن کمیشن نے سونے کی مارکیٹ پر ” اسیسمنٹ اسٹڈی“ جاری کردی۔

 کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی اسیسمنٹ سٹڈی کے مطابق پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے یہاں سالانہ 60 سے 90 ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے جبکہ ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے،گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لئے اتھارٹی تشکیل دی جائے۔
 ” اسیسمنٹ اسٹڈی“ کے مطابق مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا،ریکو ڈک گولڈ پراجیکٹ 37 سال کے دورانیے میں تقریباً 74 ارب ڈالر مالیت کا سونا پیدا کرے گا، ریکو ڈیک منصوبہ سونے کی سپلائی چین کو بدلنے کی ممکنہ طاقت رکھتا ہے،غیر دستاویزی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے سونے کا زیادہ تر لین دین نقد ہوتا ہے ۔
 کمپٹیشن کمیشن کے مطابق تاجروں کے گروہ سونے کی قیمتوں اور سپلائی پر اثرانداز ہوتے ہیں،ملک میں سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی مارکیٹ میکانزم موجود نہیں،مختلف شہروں کی ایسوسی ایشنز روزانہ کی بنیادوں پر قیمتیں متعین کرتی ہیں ۔
 کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ملک میں سونے کی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے جامع ریگولیشن موجود نہیں ،سونے کی ٹرانزیکشن پر پیچیدہ ٹیکس کا نظام سمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کو فروغ دیتا ہے،ملک میں سونے کی ریفائننگ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے ،سونے کی ہال مارکنگ کی ناکافی سہولیات کے باعث ملاوٹ اور صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے مسائل جنم لیتے ہیں ۔سونے کی درآمدات، فروخت اور خالص ہونے سے متعلق بھی قابلِ اعتماد ڈیٹا موجود نہیں  جس کے باعث مؤثر پالیسی سازی ممکن نہیں ۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

کمپٹیشن کمیشن کے مطابق گولڈ مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے کمپٹیشن کمیشن نے جامع اصلاحات تجویز کر دی ہیں جس کے تحت پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دی جائے،سونے کی لائسنسنگ، درآمدات اور اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز کے نفاذ کے لئے جامع اتھارٹی قائم کی جائے،سونے کے معیار کی جانچ اور درجہ بندی کو لازمی قرار دیا جائے ،سونے کی خرید و فروخت کو ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے منسلک کیا جائے،ترکی کے ماڈل پر گولڈ بنک کا نظام قائم کیا جائے،ریکو ڈیک منصوبے کے کمرشل آغاز سے پہلے گولڈ مارکیٹ کے لئے ریگولیشنز متعارف کروانے ضروری ہیں۔

 کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، امن و امان کے لیے 5 اضافی چوکیوں کا قیام
  • کراچی کے سینئر پولیس افسر عرفان بلوچ کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کرنے کی سفارش
  • اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے اماراتی سفیر سالم محمدسالم البواب الزعابی ملاقات کررہے ہیں
  • چیئرمین نیوکراچی ٹائون محمد یوسف ‘چیئرمین ناظم آباد ٹائون محمد مظفر ‘کمشنر کراچی حسن نقوی ودیگرکاگروپ فوٹو
  • اسمبلی میں ہمارے کم دن رہ گئے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم
  • پی آئی اے نجکاری کیلیے بولی دسمبر میں مکمل ہوجائیگی، نجکاری کمیشن
  • سونے کی مارکیٹ سے متعلق کمپٹیشن کمیشن کی ” اسیسمنٹ سٹڈی“ جاری
  • کمپٹیشن کمیشن کا مہنگی نوٹ بکس اور یونیفارمز کی فروخت پر نجی اسکولوں کو شوکاز
  • جے یو آئی کو دھچکاـ: این اے 251 کا نوٹیفکیشن کالعدم