Daily Mumtaz:
2025-10-13@13:45:58 GMT

جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقرر

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقرر

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس (ریٹائرڈ) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا چیئرمین تعینات کردیا۔

کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل ایک قانونی ادارہ ہے جو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔ اس سے قبل کمپٹیشن اپلیٹ ٹربیونل کے چئیرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13اگست 2025 کو 68 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے جنہیں 25فروری 2025 کو ٹربیونل کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا۔

اپنے مختصر مگر فعال تعیناتی کے دوران انہوں نے ٹربیونل میں زیرِ التوا مقدمات میں سے تقربیاً 50 فیصد مقدمات کے فیصلے کیے اور بیک لاگ میں نمایاں کمی کی۔

جسٹس جنید غفار ایک تجربہ کار سینئر جج ہیں جنہیں آئینی اور تجارتی قوانین پر عبور حاصل ہے۔ وہ 2013 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے، 2015 میں مستقل جج بنے اور بعد ازاں 14 فروری 2025 کو قائم مقام چیف جسٹس جب کہ 8 جولائی 2025 کو سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات ہوئے۔

انہوں نے 13 ستمبر 2025 کو چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لی۔ عدالتی خدمات کے دوران انہوں نے آئینی، تجارتی اور سول مقدمات میں اہم فیصلے دیے۔

کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل، کمپٹیشن ایکٹ کے تحت قائم ایک عدالت ہے جہاں کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں، جرمانوں اور احکامات کے خلاف اپیلیں سنی جاتی ہیں۔ یہ ادارہ ملک میں منصفانہ مسابقت کے فروغ، شفافیت اور کاروباری اداروں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جسٹس (ر) جنید غفار کے تقرر سے توقع ہے کہ ٹربیونل میں عدالتی معیار، کارکردگی اور کمپٹیشن کے قانون کی تشریح میں مزید بہتری آئے گی۔ ٹربیونل کے دیگر 2 ممبران میں ڈاکٹر فیض الہی میمن اور عاصم اکرم شامل ہیں، جنہیں فروری 2025 میں تعینات کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کمپٹیشن اپیلٹ جنید غفار چیف جسٹس

پڑھیں:

فرانسیسی صدر میکرون نے سیبسٹیئن لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے حال ہی میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے سیبسٹیئن لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا ہے جس کے اُنہیں نئی کابینہ کی تشکیل کا کام بھی سونپ دیا گیا ہے۔

39 سالہ سیبسٹیئن لیکورنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ، “انہوں نے یہ ذمہ داری ایک ”فرض کی خاطر“ قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہمیں سیاسی بحران کا خاتمہ کرنا ہوگا۔“

لیکورنو نے وعدہ کیا کہ وہ سال کے اختتام تک فرانس کو بجٹ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مالیاتی صورتحال کی بحالی ہمارے مستقبل کی ترجیح ہے۔

J’accepte – par devoir – la mission qui m’est confiée par le Président de la République de tout faire pour donner un budget à la France pour la fin de l’année et de répondre aux problèmes de la vie quotidienne de nos compatriotes.

Il faut mettre un terme à cette crise politique…

— Sébastien Lecornu (@SebLecornu) October 10, 2025

لیکورنو کی دوبارہ تقرری پر فرانس بھر میں تنقید کا طوفان اُمڈ آیا ہے۔

فرانس میں انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جورڈن بارڈیلا نے اسے ”برا مذاق“ قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ نئی کابینہ کو فوراً ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے سیبسٹیئن لیکورنو چند روز قبل ہی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ صدر میکرون نے گزشتہ ماہ لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات
  • ٹی 20 اور ون ڈے کے بعد ڈیرن سیمی ٹیسٹ ٹیم کےبھی کوچ مقرر
  • سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب میں منشیات کیسز کے قوانین مزید سخت، عمر قید والے مقدمات میں ضمانت کی اجازت نہیں ہوگی
  • کراچی؛ ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا
  • آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کی تاریخی پلیئرز نیلامی، جنید صدیق اور محمد روہید سب سے نمایاں
  • طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، یہ پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات حل ہوں گے،جنید اکبر
  • فرانسیسی صدر میکرون نے سیبسٹیئن لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا
  • دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر