جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس (ریٹائرڈ) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا چیئرمین تعینات کردیا۔
کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل ایک قانونی ادارہ ہے جو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔ اس سے قبل کمپٹیشن اپلیٹ ٹربیونل کے چئیرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13اگست 2025 کو 68 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے جنہیں 25فروری 2025 کو ٹربیونل کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا۔
اپنے مختصر مگر فعال تعیناتی کے دوران انہوں نے ٹربیونل میں زیرِ التوا مقدمات میں سے تقربیاً 50 فیصد مقدمات کے فیصلے کیے اور بیک لاگ میں نمایاں کمی کی۔
جسٹس جنید غفار ایک تجربہ کار سینئر جج ہیں جنہیں آئینی اور تجارتی قوانین پر عبور حاصل ہے۔ وہ 2013 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے، 2015 میں مستقل جج بنے اور بعد ازاں 14 فروری 2025 کو قائم مقام چیف جسٹس جب کہ 8 جولائی 2025 کو سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات ہوئے۔
انہوں نے 13 ستمبر 2025 کو چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لی۔ عدالتی خدمات کے دوران انہوں نے آئینی، تجارتی اور سول مقدمات میں اہم فیصلے دیے۔
کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل، کمپٹیشن ایکٹ کے تحت قائم ایک عدالت ہے جہاں کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں، جرمانوں اور احکامات کے خلاف اپیلیں سنی جاتی ہیں۔ یہ ادارہ ملک میں منصفانہ مسابقت کے فروغ، شفافیت اور کاروباری اداروں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جسٹس (ر) جنید غفار کے تقرر سے توقع ہے کہ ٹربیونل میں عدالتی معیار، کارکردگی اور کمپٹیشن کے قانون کی تشریح میں مزید بہتری آئے گی۔ ٹربیونل کے دیگر 2 ممبران میں ڈاکٹر فیض الہی میمن اور عاصم اکرم شامل ہیں، جنہیں فروری 2025 میں تعینات کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا، اپوزیشن کا چیلنج کرنے کا اعلان گورنر نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا، اپوزیشن کا چیلنج کرنے کا اعلان پنجاب: پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز کھل گئے غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراضCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمپٹیشن اپیلٹ جنید غفار
پڑھیں:
دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ملک کی پہلی "مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر" مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بھارت کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے دیا گیا، جس کا مقصد ذہنی صحت کے فروغ اور آگاہی کو قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھتی ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گی کہ معاشرے میں ذہنی امراض کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور لوگوں کو مدد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی دی جائے تاکہ وہ کھل کر اس پر بات کر سکیں۔
Renowned Indian actress Deepika Padukone has been appointed as the first-ever Mental Health Ambassador of the Union Ministry of Health & Family Welfare.
She expressed her deep honor in taking up this role and emphasized her commitment to supporting India’s ongoing efforts under… pic.twitter.com/lRa2LzcaMI
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون ماضی میں بھی ذہنی صحت کے موضوع پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں وہ اس بات کر اعتراف بھی کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں شدید ذہنی دباپ کا شکار تھیں اور اپنا علاج بھی کروایا۔
یاد رہے کہ ذہنی صحت کی آگاہی کے حوالے سے ان کی فلاحی تنظیم "لائیو لو لاف" (Live Love Laugh) فعال کردار ادا کر رہی ہے۔