’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اداکار ہرش وردھن اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد ماورا حسین کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔
ودیا بالن نے فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا کی فلم کے بارے میں لکھا کہ ’خوبصورت لو اسٹوری تھیٹر میں دیکھ کر بہت لطف آیا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ماورا کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ’ماورا ! آپ کمال ہو‘۔ جس پر اداکارہ ماورا حسین نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کو ری ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی تاہم یہ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔
فلم کی دوبارہ ریلیز نے غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے صرف بھارت میں 5 دنوں میں 25.
یاد رہے کہ یہ ماورا حسین کی پہلی اور آخری بالی ووڈ فلم تھی۔ اس کے بعد وہ پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی پر توجہ مرکوز کرلی۔ ان کے پاس یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری ہے۔ انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کو ایک طرف رکھ دیا کیونکہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صنم تیری قسم ماورا حسین ودیا بالنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صنم تیری قسم ماورا حسین ودیا بالن ماورا حسین کی صنم تیری قسم ودیا بالن انہوں نے کے بعد
پڑھیں:
فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا ٹریلر؛ ماضی کی معروف ہیروئن ممتاز کا شاندار کم بیک
نئی فلم " ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جن میں ہدایتکار سید نور، مسعود بٹ، اعجاز کامران، شہزاد رفیق ندیم مانڈوی والا، راشد خواجہ، کاشف نثار، نور الحسن، التمش بٹ، طارق بٹ، چوہدری کرامت، شیخ عابد رشید، فیاض خان، عادل عسکری، ممتاز شبیر، سہیل ملک، چوہدری اسلم، خرم بٹ، شاہزیب مرزا، حاجی شفیق، آصف اکبر، اچھی خان، جرار رضوی، ڈاکٹر خاقان غازی، میاں عدنان ارشد، رابعہ طارق اور دیگر شامل تھے۔
فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ ایک صوبہ کی فلم نہیں بلکہ پاکستان کی فلم ہے۔
فلم میں دو نئے چہروں عادی خان اور زارا حیات کو متعارف کروایا گیا ہے۔ فلم کے ذریعے ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم کا بھی کم بیک ہورہا ہے۔
فلم میں خوبصورت لوکیشنز، جاندار ڈائیلاگز اور پنجاب کی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔
فلمساز صفدر ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم 14 اگست پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس موقع پر معروف ہدایتکار سید نور نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فلم کی اسٹار کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، ساجد حسن، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، اداکارہ بشری انصاری اور ممتاز سمیت دیگر شامل ہیں۔