دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔
تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، کئی اہم کھلاڑی باہر
خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں تاہم کچھ لوگ انہیں محض اتفاق بھی لیتے ہیں جبکہ متعدد پیشگوئیوں کو درست بھی سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی بھی پاکستان کے سپرد ہے اور قومی ٹیم کو ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیساتھ ٹاپ فور میں شامل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی
ادھر آسٹریلوی ٹیم پہلی بار ٹاپ فور کیلئے فیورٹ نہیں ہے کیونکہ انہیں میگا ایونٹ سے 4 سرکردہ کھلاڑی فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیا بھارتی ٹیم وارم اَپ میچز نہیں کھیلے گی؟
میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دی سمپسن کارٹون چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
حکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید تعطیلات اور آئندہ پورے ہفتے کے دوران شدید گرمی رہے گی، 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا۔؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید تعطیلات اور آئندہ پورے ہفتے کے دوران شدید گرمی رہے گی، 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی، وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔