امریکی بحریہ کا طیارہ دوران لینڈنگ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکی بحریہ کا طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران شیلٹر آئی لینڈ کے قریب سان ڈیاگو بے میں گر کر تباہ ہو گیا۔یو ایس نیوی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ EA-18G Growler ایف 18 سپر ہارنٹ کی ایک قسم ہے۔ یہ طیارہ الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن (VAQ) 135 کا حصہ تھا۔ جو ریاست واشنگٹن کے نیول ائیر اسٹیشن Whidbey Island پر تعینات تھا۔
واقعہ صبح 10:15 بجے کے قریب 1561 شیلٹر آئی لینڈ کونا کوئی سان ڈیاگو ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ہل کرسٹ کے یو سی سان ڈیاگو میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ بحفاظت ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہے اور صرف ایک منٹ تک پانی میں رہنے کے بعد انہیں مچھلی پکڑنے والے ایک جہاز نے بچا لیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشننیول بیس Coronado نے ایک ہنگامی آپریشن سینٹر قائم کیا ہے اور جائے حادثہ کا جائزہ اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
امریکا میں ایک ماہ کے اندر پیش آنیوالے فضائی حادثات
11 افروری کو ایریزونا ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے۔حادثہ ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک نجی جیٹ طیارہ رن وے پر کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جیٹ طیارے کا پائلٹ ہلاک اور متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ ۔ 3 فروری کو ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد پرواز کو فوری طور پر خالی کروانا پڑا۔ یکم فروری کو فلڈیلفیا میں روزویلٹ مال کے قریب لیر جیٹ 55 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ اسپرنگ فیلڈ برینسن نیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔ 30 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک امریکی ایئرلائنز کے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان زبردست تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں طیارے فضا میں ٹکرا کردریا میں جا گرے اور حادثے میں تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے۔
خشک سالی کا خدشہ، پنجاب بھر میں نماز استسقاء ادا کرنیکا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا: پی اے اے
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی ماہانہ ای-کچہری آج ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ آئندہ سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرسائیڈ اور پارکنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے، گوادر سے پنجاب کے لیے پروازوں کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ ایک بزنس پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں فضائی کمپنیوں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈرونز سے متعلق جامع پالیسی جلد مرتب کرلی جائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی
ای کچہری کے دوران عوام کی جانب سے پروازوں کی تاخیر، سامان کے گم ہونے اور عملے کے رویے سے متعلق شکایات سامنے آئیں جنہیں ڈی جی نے فوری طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ لاہور ایئرپورٹ پر ایک بچے کو چوٹ لگنے کے واقعے پر انہوں نے تمام ایئرپورٹس پر فرسٹ ایڈ کٹ میں ٹیٹنس کے ٹیکے شامل کرنے کا حکم دیا۔
ژوب ایئرپورٹ پر کنٹریکٹ اور ائیرپورٹ سروسز ملازمین (اے پی ایس) کے عملے کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ سے متعلق معاملات پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے اور جلد فیصلے متوقع ہیں۔ ای کچہری کے اختتام پر انہوں نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی تجاویز سے بہتری کے لیے رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
dera ghazi khan airport ایئرپورٹ ڈیرہ غازی خان