این ای ڈی یونیورسٹی کے انجینئرز نے اے آئی کے ذریعے کتابوں کو ’ زبان ‘ دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پروفیسر ماجدہ کاظمی نے بتایا کہ اسی پروجیکٹ کے تحت اب دنیا بھر کی انگریزی سمیت دیگر زبانوں میں موجود ویب سائٹس کو چند لمحوں میں اردو زبان میں منتقل کرنے پر بھی کام ہو چکا یے اور ایپلیکیشن کی مدد سے نیوز ویب سائیٹ سمیت لوگ اپنی مطلوبہ ویب سائیٹ کو اردو زبان میں منتقل کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) میں مزید ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے کتابوں کو زبان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی نے اے آئی کے ذریعے ایک اپلیکیشن تیار کی ہے، جو اردو کی تحریروں کی پکچر فائل یا فونٹ کو editable font/file میں تبدیل کرے گی، جس کے بعد اسی اپلیکیشن سے ایڈٹ ایبل فانٹ میں منتقل شدہ اردو ٹیکسٹ آواز speech میں منتقل ہو جائے گا اور پوری تحریر آڈیو بک میں تبدیل ہو سکے گی اور یوں اردو کے کتابوں میں محفوظ ٹیکسٹ (تحریریں) ڈیجیٹلائز ہو سکیں گی۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے اس اپلیکیشن پر کام کرنے والی این این ای ڈی یونیورسٹی کی انجینئرنگ ایسوسی ایٹ پروفیسر ماجدہ کاظمی نے بتایا کہ اس ایپلیکیشن کا beta version تین ماہ میں سامنے آ جائے گا، ایپلیکیشن میں 8 سے 40 نمبر کے فونٹ سائز اور 135 انداز کے اسکرپٹ اسٹائلز کو منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جبکہ اسی پروجیکٹ کے تحت اب دنیا بھر کی انگریزی سمیت دیگر زبانوں میں موجود ویب سائٹس کو چند لمحوں میں اردو زبان میں منتقل کرنے پر بھی کام ہو چکا یے اور ایپلیکیشن کی مدد سے نیوز ویب سائیٹ سمیت لوگ اپنی مطلوبہ ویب سائیٹ کو اردو زبان میں منتقل کر سکیں گے۔
پروفیسر ماجدہ کاظمی نے بتایا کہ ان منصوبوں پر انجمن ترقی اردو کا تعاون بھی شامل رہا، ہم نے محسوس کیا تھا کہ اردو کا فٹ پرنٹ ڈیجیٹل ورلڈ میں موجود نہیں تھا، جبکہ اردو دنیا میں بولی جانے والی بڑی زبانوں میں 10ویں نمبر پر آتی یے، جسے کئی ملین لوگ بولتے، سنتے اور سمجھتے ہیں، جس کے بعد اس کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اب اس اپلیکیشن میں استعمال کیے گئے اے آئی ٹولز اردو کا کوئی بھی اسکرپٹ جو کتاب یا ٹیکسٹ چھپی ہوئی صورت (printed form ) میں موجود ہو اسے اے آئی ٹولز کے ذریعے مشین ریڈ ایبل بنایا جا سکتا ہے، پھر مزید text to speech اور ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اسی کتاب کو پڑھ کر سنا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ text to speech میں تلفظ کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اردو کا رائج اور بہتر تلفظ synthetic voice سے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پرانے اخبارات پر بھی کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ویب سائیٹ کے ذریعے اردو کا
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
وسیم احمد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی،وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی، سپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا،نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ ،روزگار سے متعلق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز ،تعلیمی میدان میں تجربات سے فائدہ اٹھانے پر گفتگو کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ملاقات کے دوران سولر انرجی میں جدت ،باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے ،محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔
بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی،بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت سپورٹس و یوتھ کے سیکرٹری محبوب العالم ملاقات میں موجود تھے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود ،پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف موجود تھے،کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،مینجر نوید اکرم چیمہ ،اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے