سندھ بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے لنک روڈز پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور پارکنگ ایریاز کو مناسب فاصلوں پر رکھا جائے۔ صوبائی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ آتش بازی کے سامان و پٹاخوں کی خرید و فروخت کی روک تھام بھی یقینی بنائی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی کی تمام شاہراہوں پر پارکنگ فیس لینے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر کے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ حکومت سندھ نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے شہر کی سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کردیا. شہر کی تمام 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو پارکنگ فیس ختم کرنے اور حکم نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے. شہریوں سے غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب کوئی بھی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا. تمام میونسپل کمشنرز کو اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو مفت پارکنگ سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے، کے ایم سی مالی طور پر مستحکم ہے، شہر کی 46 مرکزی سڑکوں پر پارکنگ مفت، بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی ہدایت پر شہر کے ہر علاقے میں پارکنگ فیس مفت کردی گئی. محکمہ بلدیات نے تمام اداروں کو فوری اطلاق اور عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔