ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو گاڑی کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی اور ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔
ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی ڈرائیو کی اور رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آنے سے قبل اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کے صدر کو بھی ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا تھا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ترک صدر کو ساتھ بٹھا کر گاڑی ڈرائیو کی تھی اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو بھی وائرل ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رجب طیب اردوان الیکٹرک کار شہباز شریف کا تحفہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔