Al Qamar Online:
2025-06-11@19:41:37 GMT
فیصل نثار چودھری یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 سیکرٹریٹ گروپ کے افسر فیصل نثار چودھری کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل نثار چودھری کو ڈیپوٹیشن پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین تلے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین تلے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ جھمرہ روڈ گٹی چیرنگ کراس سٹاپ کے قریب نوبیاہتا 23 سالہ ساجد ولد رحمت علی سکنہ عدیل ٹاؤن 202 ر۔ب بھائی والا اور اس کی بیوی 21 سالہ رقیہ بیگم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹرین تلے آکر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق متوفی پاور لوم پر کام کرتا تھا اور ڈھائی ماہ قبل اسکی شادی ہوئی تھی۔ نا معلوم وجوہات کی بنا پر نو بیاہتا جوڑے نے فیصل آباد سے لاہور جانے والی بدر ایکسپریس ٹرین کے سامنے پٹڑی پر لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔