واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا ملازم پر تشدد،تھپڑ،گھونسے،ٹھڈے رسید کئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)دوران ڈیوٹی واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا درجہ چہارم کے ملازم پر تشدد، سرعام تھپڑ رسید کئے، گھونسے ٹھڈے مارے اور پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی شیخوپورہ رمضان راشن پروگرام کے کاؤنٹر پر رش دیکھ کر غصے میں آ گئے۔ بغیر تصدیق کے ایک نوجوان کو ڈانٹا، اس نے کہا میں تو سرکاری ملازم ہی نہیں۔ پھر اسی نام کے دوسرے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس نے بھی کہا کہ میں سرکاری ملازم ہی نہیں۔ اسی دوران ذوالفقار نامی ملازم واش روم سے واپس آیا تو ڈی سی آگ بگولا ہو گئے اور مار پیٹ شروع کر دی۔ بعد ازاں ملازم کے واش روم جانے کی تصدیق ہونے پر اسے دوبارہ کام کا حکم دے کر چلے گئے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق، 6 زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: واش روم
پڑھیں:
ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن
ملتان:میٹرک کے امتحانات میں بورے والا سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے باپ کا نام روشن کردیا، آرٹس گروپ میں 1161 نمبرز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ہونہار نوجوان کا تعلق بورے والا کے گاؤں سے ہے جس نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نوجوان کے اس کارنامے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں جب کہ اہل محلہ نے بھی نوجوان پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قابل نوجوان محمد احمد نے کہا کہ میرے والد نے نہ صرف میری پڑھائی کا مالی بوجھ اٹھایا بلکہ مجھے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی، وہ کہتے تھے میں خود تو نہیں پڑھ سکا لیکن میرا بیٹا میرا نام روشن کرے گا۔
ہونہار نوجوان کے والد محمد افضل کا کہنا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں، میں پڑھ لکھ نہیں سکا میری خواہش تھی کہ میرا بیٹا پڑھ لکھ جائے۔