آخری سانس تک اپنے شہر کا مقدمہ لڑتا رہوں گا،آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ہمیں چھاپوں اور گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، یہ وقت سیاست کا نہیں
میرے اقدام کو لسانی رنگ دینے کے بجائے حقائق کو سمجھا جائے، جیل سے پیغام
چیئر مین آفاق احمد نے سینٹرل جیل سے جاری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج نا صرف کراچی کی عوام بلکہ دیگرشہروں اور صوبوںسے میرے اقدام کی تائیدنے میر ے عزم و حوصلے کو مزید تقویت بخشی ہے جس پر میں اپنے لوگوں کا شکر گزار ہوں،جنہوں نے میرے اقدام پر میرے حق میں ویڈیوں پیغام جاری کر کے شہر کونئی سوچ دی ہے ،میرا اقدام کسی مخصوص قومیت ، فرقے یاطبقے کیلئے نہیں بلکہ شہر میں بسنے والے 3کروڑ عوام کے حق میںکیا گیا ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کچھ لوگ میرے اقدام کو لسانی رنگ دیکر اپنی سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں میں ان سے بھی درخواست کرتا ہوکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بننے کاہے، غیر مقامی ٹینکر مافیاکے خلاف 3کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ آج بھی قاتل ٹینکر ڈرائیورز آ زاد ہیں جبکہ انکے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے اور میرے شہر کے لوگوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں سلسلہ جاری ہے جو ہمارے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتا،آخری سانس تک اس شہر کا مقدمہ لڑتا رہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت اور انتظامیہ اپنی ڈھٹائی دکھانے کے بجائے قاتل ٹینکر ڈرائیوز کے خلاف FIRکاٹے اور حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثہ کی کم از کم 25.
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی: راولپنڈی میں ایک شہری پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔