UrduPoint:
2025-11-03@10:54:32 GMT

بنگلہ دیش: نصابی کتب میں تاریخ دوبارہ لکھنے کا عمل

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

بنگلہ دیش: نصابی کتب میں تاریخ دوبارہ لکھنے کا عمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) بنگلہ دیش میں ہائی اسکول کی طالبہ لائبہ کو اب ملکی تاریخ کے وہ واقعات پڑھائے جا رہے ہیں، جو پہلے درسی کتب میں موجود نہیں تھے۔ گزشتہ سال بنگلہ دیشی طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب نے آہنی ہاتھوں سے حکومت کرنے والی شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ ان کی اس کی بے دخلی نے بنگلہ دیش کو کچھ ایسا کرنے پر اُکسایا ہے، جیسا ماضی میں بھی ہو چکا ہے یعنی اپنی تاریخ کی کتابوں میں رد وبدل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ لکھنا۔

نصابی کتب میں رد وبدل کرنے کی روایت

لائبہ کی والدہ ثریا اختر جہاں کا اس تناظر میں کہنا تھا، ''تاریخ کو اپنی مرضی کے مطابق بدلنے کی روایت کو کسی نہ کسی وقت رک جانا چاہیے اور ایسا جتنا جلدی ہو، اتنا ہی بہتر ہے۔

(جاری ہے)

‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''اقتدار سنبھالنے والی نئی حکومت کو نصابی کتابوں کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

‘‘

بنگلہ دیشی اسکولوں کے نصاب میں بنیادی تبدیلیاں معمول کی بات ہیں، جہاں پاکستان کے خلاف سن 1971 کی جنگ آزادی کی تباہ کن سیاسی تقسیم بدستور برقرار ہے۔

نصابی کتب میں کیا کچھ بدلا گیا ہے؟

اس سال تک، نصابی کتابوں میں ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کو پاکستان سے آزادی کی جدوجہد کی قیادت کرنے پر خصوصی عزت و تکریم دی جاتی تھی۔

مجیب الرحمان سن 1975 میں ایک فوجی بغاوت میں مارے گئے تھے۔ وہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد تھے۔ لیکن اب ان کی بیٹی کی ''بے عزتی‘‘ اور جلاوطنی نے ان کے قد کو بھی گھٹا دیا ہے۔

نصاب میں اصلاحات کی ذمہ دار قومی ایجنسی کے سربراہ اے کے ایم ریاض الحسن کا شیخ حسینہ کے دور کے بارے میں کہنا ہے، ''کتابیں ایک طرح کے سیاسی منشور میں تبدیل ہو گئی تھیں۔

‘‘

وہ مزید کہتے ہیں، ''یہ نصابی کتب سیکھنے کے مقاصد کو پورا نہیں کرتی تھیں۔ ہم نے انہیں دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کی ہے۔‘‘

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کے قتل سے متعلق ناول پر پابندی

تاریخ کی نئی کتابوں میں مجیب الرحمان کی لکھی ہوئی درجنوں نظموں، تقاریر، مضامین اور ان کی بیٹی شیخ حسینہ کی تصاویر کے ساتھ حذف کر دیا گیا ہے۔

اس کی بجائے اب ان سینکڑوں افراد کے واقعات بیان کیے گئے ہیں، جو گزشتہ برس کے احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ سابق آرمی چیف ضیاء الرحمان کا ذکر بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کا مجیب الرحمان سے کوئی تعلق نہیں لیکن سن 1971 کی جنگ کے دوران بنگلہ دیش کی آزادی کا پہلا عوامی اعلان جاری کرنے کا سہرا انہیں ہی دیا جاتا ہے۔

دلوں کی دھڑکنیں تیز کرتے ہوئے اسلامی رومانوی ناول

ضیاء کو شیخ حسینہ کے دور میں نصابی کتب سے باہر رکھا گیا تھا کیونکہ انہوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی بنیاد رکھی تھی، جو ان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت تھی۔

نصابی کتب کے صفحات پر ان کی واپسی، ان کی تخلیق کردہ سیاسی قوت کے دوبارہ سر اٹھانے کا طرف اشارہ کرتی ہے، جو اگلے سال متوقع انتخابات جیتنے کی بھرپور پوزیشن میں ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی کے وقت ملک کی دانشور اشرافیہ کا صفایا کر دیا گیا تھا۔ قبل ازیں نصابی کتب میں لکھا ہوا تھا کہ مرکزی جماعت اسلامی نے اس وقت ملک کی آزادی کی مخالفت کی تھی اور اس نے پاکستانی افواج کے ساتھ مل کر ان ہلاکتوں کو منظم کرنے میں مدد دی تھی۔

نظر ثانی شدہ نصابی کتابوں میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ ملیشیا گروپ قتل کے ذمہ دار تھے اور اس بات کا ذکر حذف کر دیا گیا ہے کہ یہ ملیشیا مبینہ طور پر جماعت اسلامی چلا رہی تھی۔

ناقدین کی طرف سے اعتراضات

ڈھاکہ یونیورسٹی کے پروفیسر مجیب الرحمان کے مطابق بظاہر جان بوجھ کر تفصیلات کو مبہم کرنے کی کوشش نے ان تبدیلیوں کے پیچھے وجوہات کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا، ''اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ عبوری حکومت چاہتی ہے کہ طلبہ اصل تاریخ سیکھیں؟‘‘

ان تبدیلیوں کے بارے می ٹیکسٹ بک کمیشن کے سربراہ حسن کہتے ہیں کہ وہ ملک کے نوجوانوں کو ''نفرت کے نہ ختم ہونے والے چکر میں‘‘ نہیں پھنسانا چاہتے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ''کسی نہ کسی وقت تو ہمیں مفاہمت شروع کرنا ہو گی۔ کیا ہمیں اپنی نصابی کتابوں کو نفرت سے بھر دینا چاہیے، یہ کتنا معقول ہوگا؟‘‘

ا ا/ا ب ا (اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نصابی کتب میں مجیب الرحمان نصابی کتابوں کتابوں میں بنگلہ دیش کہنا تھا گیا ہے

پڑھیں:

شیخ حسینہ واجد بغاوت کیس میں مفرور قرار،اخباروں میں نوٹس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-3
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260 افراد کو مفرور قرار دیا ہے اور باقاعدہ طور پر نوٹس شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور دیگر کے خلاف نوٹس انگریزی اور بنگالی زبان کے اخباروں میں شائع کیا گیا ہے۔نوٹس کی منظوری بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت دے دی ہے اور سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں تفتیش شروع کردی ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ سی آئی ڈی نے تفتیش کے دوران آن لائن پلیٹ فارم جوئے بنگلہ بریگیڈ کے ذریعے ملک کے اندر اور بیرون ملک بغاوت سے متعلق سرگرمیوں کے ثبوت جمع کیے ہیں، جس کا مقصد حکومت کا خاتمہ تھا۔سی آئی ڈی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، سرورس او سوشل میڈیا سے جمع کیے گئے مواد کی فرانزک تجزیے کے بعد تفتیش مکمل کرکے شیخ حسینہ واجد سمیت 286 افراد کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
  • ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
  • شیخ حسینہ واجد بغاوت کیس میں مفرور قرار،اخباروں میں نوٹس
  • پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • 33 سال بعد واشنگٹن کا جوہری تجربات بحال کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اور افغانستان استنبول میں امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے پر متفق