پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی ، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد : کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پرمبنی نیوزکانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کواسمبلی میں بات کرنےکا بھرپورموقع دیا جاتا ہے، یہ ہمیشہ وقفہ سوالات کےدوران ایوان کوڈسٹرب کرتےہیں،اپوزیشن کے ارکان ایجنڈے کے دوران بات کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں ، یہ اسمبلی میں آتے ہیں تو ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیتے ہیں۔
کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی نہیں صرف ان کی بات سنی جائے ، یہ عوامی ایشو پر بات کرنے کے بجائے صرف بانی پی ٹی آئی کی بات کرتے ہیں۔
بلال اظہر کیانی کا مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ، شیر افضل مروت کو ایوان میں بولنے کا موقع ملا تو اپنے ہی ساتھیوں پر تنقید کی۔ بلال اظہرکیانی نے کہا کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے مذاکرات کے وقت بھی غیرسنجیدگی کامظاہرہ کیا،پی ٹی آئی نےہمیشہ سیاسی ڈائیلاگ سے راہ فراراختیارکی،اس نے اپنے سیاسی مفادکے لیے اداروں پرحملے کیے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفادات کے خلاف سازشیں کیں،بلال اظہرکیانی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرملک کودیوالیہ کرنے کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ پی ٹی آئی ایوان میں کی بات نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہماری تلخی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ استاد، ڈاکٹر اور کسان سڑکوں پر ہیں جبکہ گورننس کہیں نظر نہیں آرہی۔