کراچی؛ 4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی:
4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بلاک 2 الفلاح مسجد کے قریب گھر میں دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیزر کے پھٹنے سے ہوا، جس سے گھر میں موجود تین خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گیزر پھٹنے سے گھر کی دیواریں زمیں بوس ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔