City 42:
2025-09-18@13:42:22 GMT

پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل صادق نور شہید

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوگئے ۔ 

 ڈی پی او  آصف بہادر کا واقع کے متعلق کہنا ہے کہ 40 سے 30 دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، جس کے بعد  پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان دو سے تین گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اطلاع ملتے ہی وانا سے بھاری پولیس نفری شکئی کے لئے روانہ ہوئی، تاہم بزدل دہشتگرد رات کے تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوئے ۔ 

 بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے  واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی

 ڈی پی او اصف بہادر  کا کہناہے کہ ہمارے پولیس جوانوں کی حوصلے بلند ہے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلوچستان: ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کر دیا۔دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اور  ایک لیویز  اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار  زخمی ہوگئے۔  سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو  بھی نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی پولیس نشانے پر، رواں سال میں اب تک افسر سمیت 14 جوان شہید
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
  • بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید
  • بلوچستان: ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز اہلکار شہید
  • شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی