چینی کے سٹال رمضان سے تین دن قبل لگائے جائینگے، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین کے زیر صدارت لاہور میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں رمضان پیکج کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے میونسپل کی سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چینی کے سٹال رمضان سے تین دن قبل لگائے جائینگے اور ستائیس رمضان المبارک تک فعال رہیں گے۔
ایک پریس کے مطابق رمضان کے دوران چینی ایک سو تیس روپے فی گلوگرام دستیاب ہوگی۔ہر شخص قومی شناختی کارڈ دکھانے پر پانچ کلوگرام تک چینی خرید سکے گا جو ایک اور دوکلوگرام کے تھیلوں میں دستیاب ہوگی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے،یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔