موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا: ہمایوں اخترخان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔
ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ بجلی كے بھاری بلوں سے كسانوں كی زندگی اجیرن ہے، حکومت ریلیف دے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے كے مسائل سے آگاہ ہوں، حل كے لیے بھرپور کوشش جاری ہے، عوامی مسائل كے حل اور عوام كی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حكومت نوجوانوں كے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم كرے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے، بلدیہ ٹاؤن میں لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر وہاں پانی نہیں ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو وزیرِاعظم ای سی آئی کی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرتا وہ بہتر کام نہیں کر سکتا، سب سے بہتر وقت جیل کا ہوتا ہے جیل میں سب سے زیادہ تعلیم ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس دوسرا موقع ہے، اب وہ ووٹ کو عزت دو کہہ رہے ہیں۔