ڈاکٹر شکیب اللہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ڈاکٹر شکیب اللہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اور لکی مروت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے صدر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اور لکی مروت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے صدر منتخب ہو گئے، پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خلوص کے ساتھ سرانجام دیئے ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے ان کو پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید سینیٹر منتخب، کیا اب روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آئیں گے؟
منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔
ان سینیٹرز میں مرزا محمد آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری اور روبینہ ناز شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تحریری منظوری پارٹی قیادت کو فراہم کردی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اب یہ ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو کوشش ہوگی کہ 6 سے 7 سینیٹرز بنائیں، گورنر خیبر پختونخوا
یاد رہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں، تاہم وہ طویل عرصے سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد حیثیت پی ٹی آئی میں شمولیت خیبرپختونخوا سینیٹر منتخب وی نیوز