Nawaiwaqt:
2025-09-18@12:38:09 GMT

چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں میگا ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔ آئی سی سی چیپمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہو رہا ہے۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب اسی روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔تاہم اس سے قبل کرکٹ کے ماحول کو گرمانے کے لیے آج لاہور کے شاہی قلعہ میں واقع دیوان عام (حضوری باغ) میں چیمپئنز ٹرافی کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔ تقریب میں پی سی بی اور آئی سی سی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔اس روز جے ایف تھنڈر 17، ایف سولہ اور شیر دل شائقین کا لہو گرمائیں گے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 18 اور 19 فروری کو پاکستان پہنچیں گی۔بھارتی ٹیم اپنے میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی، جس کے لیے بلیو شرٹس نے دبئی کے لیے اڑان بھر لی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 20 فروری کو بھارت سے مقابلے کے بعد پاکستان اپنے بقیہ میچز کھیلنے آئے گی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ پاکستان 29 سال کے طویل عرصہ بعد کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کی فروری کو کے لیے

پڑھیں:

بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ

 ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے معاملہ مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیاست کو کھیل میں گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • 8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
  • پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت