Jasarat News:
2025-04-25@07:40:00 GMT

کم بارشوں کے باعث خشک سالی: پانی کے بحران میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

کم بارشوں کے باعث خشک سالی: پانی کے بحران میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں رواں سیزن کے دوران کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیموں اور زیر زمین پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح 700 فٹ تک گر جانے کے بعد واسا نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات پہلے ہی کم بارشوں کی پیشگوئی کر چکا ہے۔

ایم ڈی واسا  کاکہنا تھا کہ کم بارشوں کے باعث ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ دسمبر، جنوری اور فروری کے پہلے دو ہفتوں میں معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں، کاشتکار بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ بارانی اور نہری علاقوں میں ایک جیسی صورتحال ہے،  فیصل آباد اور گردونواح میں نہری پانی نہ ملنے پر کئی کسان سیوریج کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب تھرپارکر کے شہروں مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو دو ماہ سے میٹھے پانی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور شہری بورنگ کا کڑوا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

خیال رہےکہ  محکمہ موسمیات نے 18 اور 19 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب

کراچی:

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان کو ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے آر اے ٹو ریجن ایشیا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ مومسیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزادخان کو اہم عہدہ دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ڈی جی میٹ پاکستان کو ڈبیلو ایم او کے آر اے ٹو یعنی ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کی پالیسیاں مقبوضہ وادی میں اقتصادی بحران کا سبب بن گئیں
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
  • پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی صورتحال
  • بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • گندم کا بحران؟ آرمی چیف سے اپیل
  • لاہور میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی نے شدید گرمی کے بحران کو سنگین بنا دیا
  • دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی