پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگا، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی ایسی کینال نہیں بننی چاہیئے جس سے سندھ میں پانی کم ہو، غلط فہمی پھیلائی گئی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں بہت کم سڑکیں بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سمدھ کے سینئر وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر زرداری نے کئی سال پہلے آبی مسائل کے حل کے لیے کینال اور واٹر کورسز چینل لائینگ کروائی۔ سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کا زرعی سلسلہ کافی حد تک نارا کینال پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارا کینال 2 کلومیٹر تک پکی ہونے سے ٹیل تک پانی روانی سے پہنچے گا، پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں واٹر چینل لائینگ کی 185 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں، کچھ دنوں میں روہڑی کینال کو پکا کرنے کا کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی ایسی کینال نہیں بننی چاہیئے جس سے سندھ میں پانی کم ہو۔ ناصر شاہ نے کہا کہ غلط فہمی پھیلائی گئی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں بہت کم سڑکیں بناتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہ نے کہا کہ نارا کینال
پڑھیں:
ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
منامہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمانی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو جوہری معاملے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہییں۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اجلاس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خلیج فارس کی سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اکیسویں منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کیا جائے، مذاکرات جو علاقائی خدشات کے ازالے کے مقصد سے انجام پائیں۔ عُمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی منامہ ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔