کراچی: سعودی عرب میں مختلف وجوہات کی بنا پر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں بلیک لسٹ افراد، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور افراد اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  مجموعی طور پر مختلف ممالک سے 173 پاکستانیوں کی بے دخلی کی گئی ہے، ???? گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، برطانیہ، قطر، تھائی لینڈ، عراق، قبرص، انڈونیشیا، موریطانیہ اور تنزانیہ سمیت 11 ممالک سے مجموعی طور پر 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب سے 94 پاکستانی بے دخل

???? سعودی عرب میں بلیک لسٹ افراد، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی طور پر قیام کرنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، معاہدے کی خلاف ورزی اور ملازمت سے فرار ہونے والوں کو حراست میں لینے کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

دیگر ممالک سے بے دخلی کی تفصیلات

???? عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1،عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، 2 پاکستانیوں کو نکالا گیا جبکہ موریطانیہ سے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 5، انڈونیشیا سے 4، قطر سے ناکافی اخراجات کے ساتھ پہنچنے والے 2 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ اسی طرح تنزانیہ سے 1،متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) سے 39 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات میں جیل سے رہا ہونے کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے 39 پاکستانیوں کو کراچی بھیج دیا ہے، جن میں 7 ایسے افراد بھی شامل تھے جو آئی بی ایم ایس (امیگریشن ڈیٹا بیس) میں بلیک لسٹ قرار دیے جا چکے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو ممالک سے ڈی پورٹ

پڑھیں:

کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط

کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص  کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔

ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان؛ سعودیہ، اسپین سمیت متعدد ممالک کا خیرمقدم
  • راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
  • کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • پُرانے آئی فونز میں یو ایس بی-سی پورٹ شامل کرنے والا ’کیس‘ متعارف
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • پاکستانیوں کے لیے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت  
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط