Jasarat News:
2025-07-26@14:56:17 GMT

پی آئی بی پولیس کے ہاتھوں 2راہزن گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی بی پولیس نے شہر کے دو اضلاع شرقی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او پی آئی بی محمد اسحاق مغل نے بتایا کہ پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی غنی گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان علی نواز اور فہد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او پی آئی بی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمنل ہیں۔ گرفتار ملزمان یونیورسٹی روڈ۔لیاقت آباد۔گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے میں ملوث ہیں.

پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔علاوہ ازیںبہادر آباد پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق بہادرآباد میں دو ملزمان نے الخدمت پارک کے قریب راہگیر انس سمیع سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھینا اور فرار ہوئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو بروقت گرفتار کیا۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول معہ گولیاں اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا.گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل 125 برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں حسن ولد جنید اور گل حسن ولد پنو شامل ہیں۔ گرفتار ملزم حسن پہلے بھی پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔پولیس گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کررہی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان پی ا ئی بی

پڑھیں:

سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے بہیمانہ قتل کی مذمت

سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے پرویز احمد کو گزشتہ روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کے وحشیانہ قتل پر پردہ ڈالنے کیلئے دعوی ٰ کیا کہ وہ فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث مارا گیا۔ تاہم نوجوان کے لواحقین اور سول سوسائٹی کارکنوں نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز کو دانستہ طور پر گولی ماری گئی ہے۔

مقبوضہ علاقے کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نوجوان کے قتل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایکس پر لکھا ”پولیس کو بے لگام ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے“۔ انہوں نے واقعے کی شفاف اور ایک مقررہ وقت کے اندر تفتیش کی ضرورت پر زور دیا۔ نیشنل کانفرنس کے رکن بھارتی پارلیمنٹ میاں الطاف احمد نے اس واقعے کو اندوہناک قرار دیتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے نوجوان کے قتل پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پر زور دیا کہ وہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ پیپلز کانفرنس نے بھی قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئینی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ پارٹی نے کہا کہ ماورائے عدالت اقدامات جمہوری اقدار کے منافی ہیں اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کو ختم کرتے ہیں۔ سول سوسائٹی کارکن طالب حسین نے کہا کہ پرویز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ اسے ایک جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ طالب حسین نے کہا کہ پرویز کو اپنے بہنوئی کے ہمراہ ایک چوکی پر روکا گیا اور بغیر کسی وجہ کے گولی مار دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز گرفتار
  • سندھ،آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، 4 گرفتار
  • سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے بہیمانہ قتل کی مذمت
  • سندھ: آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، 4 گرفتار
  • کراچی: لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، پولیس اہلکار بھی زخمی
  • گھوٹکی، ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق،پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف