افغانستان سے بات چیت ،خیبر پختونخوا کے 2وفد جائیں گے ،ٹی او آرز تیار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے قبائلی زعما اور حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا
دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا، بیرسٹر سیف رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد
افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفد جائیں گے ، صوبائی حکومت نے دورے کے ٹی اور آرز بھی تیار کرلیے جب کہ بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان جائیں گے ۔خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے تمام انتظامات بیرسٹر سیف دیکھیں گے ، ان کی سربراہی میں ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے چند قبائلی زعما اور ایک ذمہ دار حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے سمیت مذاکرات کے لئے سفارتی امور نمٹائے گا جب کہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔اس حوالے سے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخواحکومت مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے میں رہے گی۔واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ جلد مذاکرات شروع کرنے اور سیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں جب کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔