باکسنگ میچ میں سلطان کی موجودگی، فیروز خان کو لینے کے دینے پڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
آئے دن مختلف تنازعات کے سبب میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے والے پاکستانی اداکار فیروز خان پھر تنقید کی زد میں آ گئے۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ ہوا جس میں اداکار کو منہ کی کھانی پڑ گئی۔
رنگ میں اترنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ڈھیر کر دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکار و یوٹیوبر کے مابین اس میچ کو دیکھنے جہاں شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے وہیں فیروز خان کا 6 سالہ معصوم بیٹا سلطان بھی موجود تھا جو اپنے والد کو جیتتے ہوئے دیکھنے کے لیے آیا تھا۔
باکسنگ میچ کے دوران جوں ہی فیروز خان پر مکوں کی بارش شروع ہوئی تو اداکار یہ برداشت نہ کر سکے، پہلے ان کے چہرے پر زخم آئے اور پھر ان کی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔
باپ کو شکست خوردہ اور زخمی حالت میں دیکھ کر ان کا ننھا بیٹا سلطان برداشت نہ کر سکا اور اس نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔
کم سن سلطان کی بلک بلک کر روتے ہوئے ویڈیو جوں ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
ناقدین میں ساتھی فنکار اداکار خالد ملک بھی پیش پیش رہے۔
انہوں نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ننھے بچے کو اس جگہ کیوں لائے اور اسے اس صدمے میں مبتلا کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیروز خان
پڑھیں:
ایشیا کپ؛ بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور
دبئی:ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سخت ایکشن لینے پر غور کر ر ہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمام واقعات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بھارتی کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ ٹاس کے بعد کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نےبھی بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا جبکہ انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔
پیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کا بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا ردعمل مکمل طور پر فطری تھا، کیونکہ کھیل میں احترام اور ایمانداری ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔