اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسرائیلی کابینہ نے فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال ضمیر کی تقرری 5 مارچ کو ہو گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دیا تھا۔
انہوں نے حکومت کے نام خط میں لکھا تھا کہ 7 اکتوبر 2023ء کو دفاع میں ناکامی کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فوج کے
پڑھیں:
حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدانے والوں کیلئے خوشخبری
وقاص احمد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔