قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں مختلف قوانین پر غور ہو گا جبکہ جگلوٹ اسکردو روڈ اور سکندرِ اعظم روڈ کی مرمت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973ء اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962ء میں ترامیم شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے امیگریشن قوانین میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے
انسانی اسمگلنگ اور امیگریشن قوانین میں ترامیم پر بھی بحث کی جائے گی جنہیں سینیٹ پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔
وفاقی تعلیم کے وزیر کو سرکاری یونیورسٹیوں کی مالی مشکلات پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں اُن کا انتقال ہوا ہے۔
میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔
اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔
اُن کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے والے عام انتخابات میں این اے 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب بھی ہوئے تھے۔
حماد اظہر نے جون 2023 میں دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے 88 سالہ والد کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم دو روز کے بعد انہوں نے میاں محمد اظہر کی گھر واپسی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر افسوس، سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔