پی آئی اے کی چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کو سفری سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی سفری سہولت فراہم کرنے کی اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے ایونٹ میں شریک بین الاقوامی ٹیموں کو اندرون ملک آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہو رہا ہے اور ایونٹ کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے تاہم بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔
پی آئی اے ترجمان کاکہنا ہےکہ کرکٹ ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی تاکہ ان کی اندرون ملک آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے، دوران پرواز، پی آئی اے نے مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ انہیں پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کا ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام عالمی کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا، جو ان کی سفر کی راحت اور پاکستان میں کرکٹ کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بنے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہولت فراہم پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار
پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔ پاکستانی کلب کراچی سٹی ایف سی ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں شریک ہوگی جو پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم بھی ہے۔ ساف ویمن کلب چیمپئن شپ 5 سے 22 دسمبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں پاکستان کے کراچی سٹی ایف سی سمیت 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں انڈیا سے ایسٹ بنگال، نیپال سے اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلا دیش سے نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان سے ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔