وزیراعلیٰ نے کرم کے شرپسند عناصر کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کرم کے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے کرم میں قافلے پر حملے کا سختی سے نوٹس اور وہاں کے مجموعی حالات کا جائزہ لیا ہے۔
دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے شرپسند عناصر کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ کچھ شرپسند عناصر امن خراب کرنے کی مذموم کوششں کر رہے ہیں، امن سبوتاژ کرنےکی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سخت کارروائی کی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگے کے ذریعے دونوں فریقین کے درمیان معاہدے طے پا چکے، امن کی بحالی کے لیے بنکرز گرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔