مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کردیا اور انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا، نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچادی تھی، ہم نے مہنگائی کے جن کو قابو کیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں آمد ہوئی، جہاں انہوں نے آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے۔
فیصل آباد کے آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاس کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، لاہور کے ارشد کو اسپورٹس ایکسپورٹ کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک دیا گیا۔ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کے لیے 50 لاکھ روپے قرض کا چیک ملا، افضل کو ٹرانسپورٹ بزنس کے لیے 31 لاکھ 75 ہزار قرض ملا، لاہور کے شبیر کو ہیر سیلون اور کاسمیٹک بزنس کے لیے 50 لاکھ قرض کا چیک ملا۔
اس کے علاوہ فیضان ممتاز کو گارمنٹس بزنس کے لیے 57 لاکھ 50 ہزار کا آسان بزنس کارڈ ملا، ابو بکر صالح کو پیپر مینو فیکچرنگ کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا، چوہدری ذوالفقار علی کو بیکری بزنس کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے کامیابی کی دعا، آسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے، آسان کاروبار کے تحت قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کی جائے گی، قرض حاصل کرنے والوں کو سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آسان کاروبار فنانس کے تحت 36 -ارب کے قرضیدئییجائیں گے، آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 48ارب روپے کیبلاسود قرضے دئییجا رہے ہیں، پنجاب کے 21 سال سے 57 سال تک کے شہری قرض کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسان اقساط پر واپسی ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار کے تحت چیک وصول کرنے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں، نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے آج ایک اور وعدہ پورا کردیا، اسکیم کامیاب ہونے کے بعد ہی اس کا اجرا کررہی ہوں، 17 جنوری کو پروگرام لانچ کیا، ایک ماہ کے اندر اس کا اجرا کردیا، آسان کاروبار پروگرام کا آسان سوالنامے سے اجرا کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب بینک نے بہت بہترین انداز میں اسکیم کو لانچ کیا، آسان کاروبار پرگرام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیمار معیشت کو درست کیا جو گزشتہ ایک سال سے استحکام کی جانب گامزن ہے، منہگائی کی شرح 4 فیصد تک لے آئے ہیں، معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، میری حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہے، اسکیم پر عملدرآمد سے لوگوں کے گھروں میں آسودگی آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اڑان کے لیے تیار ہے، جلا گھیرا کی کال پر کوئی بھی باہر نہیں نکلا، لوگ جلا گھیرا سے تنگ آچکے ہیں، عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچائی، نااہلی کے باعث معیشت کو گزشتہ 4 سال میں ڈبو دیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں خراب کیا گیا، پنجاب کیعوام نے تمام کالز کو مسترد کردیا، مہنگائی کے جن کو قابو کیا ہے، روٹی کی قیمت کم ہوچکی ہے، پورے پنجاب میں 700 سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، آگ لگانے اور جلا گھیرا سے قومیں ترقی نہیں کرتیں،مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مخالف جماعت میں ایک دوسرے پر تھپڑ مارنے کی نوبت آگئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر گاں ہر شہر کی گلی میں عوام کو سہولت فراہم کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں حکومت پنجاب کے کاموں پر گفتگو ہورہی ہے، تنقید کرنے والے زمینی حقائق کا ادراک کریں، اپنا گھر اسکیم کے تحت لوگوں کو آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جارہا ہے، غریب اور نادار افراد کو مفت پلاٹ فراہم کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ترقی کانشانی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری صورتحال بہتر ہورہی ہے، حکومت روزگار کے لیے مفت زمین فراہم کرے گی، سیکٹر وائز بزنس پلان پر عمل درآمد کریں گے، کاروبار کے لیے وصول درخواستوں پر فوری علمدرآمد کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آسان کاروبار فنانس آسان کاروبار کارڈ کہ آسان کاروبار وزیراعلی پنجاب قرض کا چیک ملا مریم نواز نے بزنس کے لیے تھپڑ مارنے کاروبار کے ایک دوسرے کی سیاست کا آسان دیا گیا کا اجرا کے لیے 3 کے تحت کہا کہ
پڑھیں:
عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے عبداللہ نواز کی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی
پاکستان کے عبداللہ نواز نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ سیڈ 7 عبداللہ نواز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے کھلاڑی کو بآسانی 0-3 سے شکست دے کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں واحد پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے روہن پلوال کو ایک آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے زیرکر لیا۔
عبداللہ نواز نے پہلا گیم 6-11، دوسرا گیم میں3-11 اور پھر تیسرا گیم میں بھی اسی اسکور سے جیت کر فتح کو گلے لگا لیا۔
اگلے راؤنڈ میں عبداللہ نواز کا مقابلہ امریکا کے آسکر اوکونکو سے ہوگا۔
دوسری جانب بائی حاصل کرنے والے دفاعی چیمپئن وٹاپ سیڈعالمی نمبر14 مصر کے محمد ذکریا نے دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کے سیمیول ونکلر کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے ہرا دیا۔
128 کھلاڑیوں کے انفرادی ایونٹ کے پہلے راونڈ میں عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے کینگ ان لیونگ کو 0-3 شکست دی تھی۔
پاکستان کے 4 میں سے 3 کھلاڑی محمدعمیرعارف، یحییٰ خان اور انس علی شاہ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔
خواتین کے انفرادی ایونٹ میں ٹاپ سیڈ وعالمی نمبر5 مصر کی امینہ عارفی نے دفاعی چیمپین محمد ذکریا کی چھوٹی بہن تالیہ ذکریا کو0-3 سے زیر کرلیا۔امینہ مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائیٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔
ٹیم ایونٹ27 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں۔