کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و نوش لے جانے والے امدادی قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، حملہ آوروں نے ادویہ سے بھرے ٹرک کو لوٹ بھی لیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا، بیشتر ٹرکس کو ٹل روانہ کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرم کےعلاقہ اوچت کے مقام پر اشیائے خور و نوش لےجانے والےقافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ قافلے میں موجود ٹرک کو فائرنگ کانشانہ بنایاگیا، فائرنگ کے بعد قافلے میں شامل زیادہ تر ٹرک واپس ٹل روانہ کر دیے گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق امدادی قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے علی زئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور اکرم خان کا تعلق پشاور سے ہے، زخمی ڈرائیور نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ٹرک کا ٹائر پھٹا اور میں زخمی ہوگیا، پولیس نے گاڑی علاقے میں چھوڑنے کا کہہ کر ہسپتال روانہ کردیا جس کے بعد چار خیل کے علاقے میں مسلح افراد نے میرے ادویہ سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا۔

عینی شاہدین نے بھی فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی تصدیق کردی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت اور ڈاڈ قمر میں 64 گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے جانی نقصان کا خدشہ ہے، فائرنگ کے پہلے واقعے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا، پولیس کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حملہ آوروں پر شیلنگ شروع کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حملہ ا وروں فائرنگ کے قافلے پر کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

حماس غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنیکے درپے ہے، صیہونی میڈیا

غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع اسرائیلی رسد کے قریب فلسطینی مزاحمتی فورسز کیجانب سے گھات لگائے جانے سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بار فلسطینی مزاحمت کا مقصد غاصب صیہونی فوجیوں کو گرفتار کرنا تھا اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج کے ساتھ منسلک صیہونی ریڈیو نے فلسطینی مجاہدین کی اس کارروائی کو "ایک خطرناک واقعہ" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس اقدام کی اسرائیلی فوج کو "بھاری قیمت" چکانا پڑ سکتی تھی۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز کے 12 اراکین نے گھات لگا کر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس کا ایک مقصد اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنا بھی تھا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ کل صبح، یہ فورسز خان یونس میں ایک سرنگ سے نکل کر ایک ایسے کوریڈور پر پہنچیں جس سے اسرائیلی افواج رسد پہنچاتی ہیں، جبکہ مزاحمتی فورسز نے خود کو کمبلوں سے ڈھانپ رکھا تھا تاکہ ان کی نگرانی و تعاقب کا کام مشکل ہو جائے۔
-
صیہونی ریڈیو نے کہا کہ گولانی بریگیڈ کی 13ویں ڈویژن کی فورسز نے فلسطینی فورسز کی نقل و حرکت کو فلمانے کے لئے ایک ڈرون کا استعمال کیا اور جب مزاحمتی قوتوں نے ڈرون کا پتہ لگایا تو وہ تیزی کے ساتھ سرنگ کی جانب چلی گئیں تاہم، عین اسی وقت کہ جب مزاحمتی فورسز پیچھے ہٹیں، حماس کے ایک ڈرون طیارے نے بھی اس علاقے میں پرواز کی جس کے باعث اسرائیلی فوج کا اندازہ ہے کہ علاقے میں زیادہ تعداد میں موجود فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ڈرون طیاروں کو صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کیا ہو گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسرائیلی فوج ان کا پیچھا نہیں کر رہی۔
-
  اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز دوہرے منصوبے پر عملدرآمد کی کوشش میں تھیں کہ جس میں اسرائیلی فوجیوں کو قتل یا گرفتار کرنا شامل تھا تاکہ وہ اپنی فیلڈ کامیابیوں میں مزید اضافہ کر سکیں۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کی فورسز 2 یا 3 افراد کے چھوٹے گروہوں پر مشتمل نہیں ہوتیں بلکہ اسرائیلی فوج کو ایسے بڑے اور اچھی طرح سے مسلح گروپس کا سامنا ہے کہ جو اس پورے علاقے کو اچھی طرح سے جانتے اور گھات لگا کر کارروائی کرتے ہیں نیز ڈرون طیاروں کے ذریعے بھی صورتحال کو کنٹرول کرتے ہیں۔ صیہونی ریڈیو نے مزید کہا کہ حماس کی فورسز کو اس علاقے کے بارے ممکنہ طور پر پیشگی معلومات بھی حاصل تھیں اور انہوں نے خود کو کئی ایک منظرناموں کے لئے تیار کر رکھا تھا جبکہ ان کے لئے بہترین منظر نامہ مزید اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنا تھا چونکہ خاص طور پر اس علاقے میں موجود اسرائیلی فوجیں اب "تھک" چکی ہیں!

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی، قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی
  • کراچی؛ قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی
  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • انسانی حقوق کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
  • حماس غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنیکے درپے ہے، صیہونی میڈیا
  • غزہ، فلسطینی مجاہدین کا قابض اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ
  • کٹھوعہ، راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی