WE News:
2025-09-18@13:18:29 GMT

ناکافی برف کے باعث کھیلو انڈیا ونٹر گیمز ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

ناکافی برف کے باعث کھیلو انڈیا ونٹر گیمز ملتوی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے گلمرگ میں ناکافی برف باری کی وجہ سے ’کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2025‘ کا دوسرا اور آخری مرحلہ ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں ونٹر اسپورٹس کے دلچسپ مقابلے شروع

بھارتی میڈیا کے مطابق موسمی حالات مقابلوں کے لیے سازگار ہونے پر نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سال کے ان دنوں میں جموں و کشمیر کا موسم غیر متوقع طور پر گرم ہے۔

گلمرگ کا کانگڈوری فیز 1 اور گالف کورس کلب 22 سے 25 فروری تک الپائن اسکینگ، نورڈک اسکینگ، اسکی کوہ پیمائی اور سنو بورڈنگ کے مقابلوں کی میزبانی کرنے والے تھے۔

گیمز کا پہلا مرحلہ لداخ میں 23 سے 27 جنوری تک منعقد ہوا تھا جس میں این ڈی ایس اسپورٹس کمپلیکس اور گفوک تالاب میں آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے: رنگارنگ اسکردو فیسٹول، شدید سردی بھی شائقین کو شرکت سے نہ روک سکی

بھارتی حکومت کے کھیلو انڈیا اقدام کے تحت سرمائی کھیل ملک کے سرفہرست سرمائی کھیلوں کے کھلاڑیوں کے لیے ایک مسابقتی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

اس سال ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ادارہ جاتی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والی 19 ٹیمیں 6 شعبوں میں مقابلہ کر رہی ہیں۔ یو ٹی لداخ 4 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کے ساتھ سرفہرست ہے۔گیمز ٹیم چیمپیئن شپ فارمیٹ کی پیروی کرتے ہیں، جہاں انفرادی کھلاڑیوں یا ٹیموں کے ذریعے حاصل کیے گئے تمغے ان کی متعلقہ ریاست، یونین ٹیریٹری یا اداروں کی مجموعی تعداد میں حصہ ڈالتے ہیں۔

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل پہلی بار سنہ 2020 میں منعقد ہوئے تھے۔

میزبان جموں و کشمیر نے پہلے 3 ایڈیشن جیتے۔ سنہ 2024 ایڈیشن، جس کی مشترکہ میزبانی لداخ اور جموں و کشمیر نے کی، ہندوستانی فوج نے جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کھیلو انڈیا سرمائی گیمز گلمرگ مقبوضہ کشمیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گلمرگ

پڑھیں:

جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

— فائل فوٹو

وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔

اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری،  سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔

خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔

ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔ 

انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی شاہراہوں کی بندش سے جموں میں سیب کے تاجروں کو بھاری نقصان
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • ایچ پی وی ویکسین مہم پر جھوٹا پروپیگنڈا، وائرل ویڈیو گمراہ کن قرار
  • اینڈی پائیکرافٹ تنازع پر ڈیڈ لاک برقرار، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ایک گھنٹہ ملتوی، مشاورت جاری
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش