کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بزرگ خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
عیسیٰ نگری قبرستان پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا کہ خاتون کی شناخت 65 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
لیہ:نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔
حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔