سہون ،زائرین لعل شہبازقلندرؒ کے عرس کے موقع پرمزار کے اندر جانے کیلیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ،سیکورٹی اہلکار چوکس کھڑا ہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سہون ،زائرین لعل شہبازقلندرؒ کے عرس کے موقع پرمزار کے اندر جانے کیلیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ،سیکورٹی اہلکار چوکس کھڑا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اور ہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں، امید ہے عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اور ہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، امید ہے عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔